گلیکسی نوٹ سیون میں آگ کیوں لگتی ہے

RushdaInfotech October 15th 2016 p-8
گلیکسی نوٹ سیون میں آگ کیوں لگتی ہے

نوٹ سیون میں تکنیکی خرابی کی ایک اہم وجہ اسے آئی فون سیون سے پہلے مارکیٹ میں لانے کے لیے جلد بازی میں کیے جانے والے اقدامات تھے۔الیکٹرانکس کی دنیا کی ایک بڑی کمپنی سام سنگ نے نئے سمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت بند کر دی ہے اور صارفین سے کہا ہے وہ یہ فون استعمال نہ کریں اور اسے واپس کرکے اس کے بدلے میں کوئی دوسرا فون یا اپنی رقم واپس لے لیں۔اس سے پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنا فون نئے فون کے ساتھ تبدیل کروا لیں جس میں نئی اور محفوظ بیڑی لگائی گئی ہے محض دو مہینے پہلے گلیکسی 7 کو بڑے بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور لاکھوں فون ہاتھوں ہاتھ بک گئے تھے، لیکن چند ہی دنوں کے بعد اسے آگ لگنے اور گرم ہونے کی خبریں سامنے آنے لگیں اور پھر اکثر فضائی کمپنیوں نے اپنے مسافروں کو یہ فون اپنے ساتھ لانے سے روک دیا۔اس فون کے ساتھ غالباً اصل مسئلہ بدقسمتی کا بھی ہے۔ کیونکہ فروخت کیے جانے والے 25 لاکھ فونوں میں سے اب تک اسے آگ لگنے کے تقریباً۱ یک سو واقعات سامنے آئے ہیں۔ فون کو آگ لگنے کے یہ واقعات نئے نہیں ہیں۔ اس سے قبل 2009 میں نو کیا نے شاٹ سرکٹنگ کی شکایات کے بعد اپنے چار کروڑ 60 لاکھ فون واپس منگوا لیے تھے۔ اسی طرح 2010، اور پھر 2015 اور 2016 میں ایپل کے آئی فون کے متعلق بھی آگ پکڑ نے کی خبریں شائع ہوئیں تھیں۔ حالیہ مہینوں میں بیڑی سے چلنے والی مشہور کار ٹیسلا بھی اپنی لیتھیم آئن بیٹری میں آگ لگنے سے جل گئی تھی۔لیتھیئم بیڑی کا چارجنگ کے وقت گرم ہونا ایک معمول کی بات ہے ،لیکن اگر اندرونی سرکٹ میں کوئی خرابی ہو تو اس کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اگر درجہ حرارت 100 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو بیڑی کے اندر ایک کیمیائی عمل شروع ہوجاتا ہے جس سے مزید گرم ہونے کے بعد اس میں آگ لگ جاتی ہے۔امریکہ میں اکثر پٹرول پمپوں پر کار میں تیل بھر نے کے دوران موبائل فون سننے کی ممانعت ہے کیونکہ فون گرم ہونے کے باعث پٹرول کو آگ لگنے سے کئی حادثات پیش آچکے ہیں ٹیکنالوجی کے ماہرین کہتے ہیں اس خرابی کا ایک اہم سبب کمپنیوں پر یہ دباؤ ہے کہ ان کا سمارٹ فون کم وزن ہو، پتلا ہو، پروسیسر تیز رفتار ہو، بیڑی زیادہ دیر تک چلے اور اس میں طاقتور کیمرہ اور کئی دوسری ٹیکنالوجیز موجود ہوں۔ ان سب چیزوں کو ایک بڑے سائز کی بیڑی کے ساتھ چھوٹی سی جگہ پر فٹ کرنے سے پیچیدگیاں پیدا ہونے کا احتمال رہتا ہے۔میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر ڈان سیڈاوے کہتے ہیں لیتھیم آئن انتہائی آتش گیر مادہ ہے۔ آج کل بیڑی کا سائز چھوٹا رکھنے اور اس میں توانائی جمع کرنے کی مقدار میں اضافے کی کوشش میں اسے بیٹری کے خول میں شدید دباؤ کے ساتھ بند کیا جاتا ہے اور اس پر مزید یہ کہ اسے تیز رفتاری سے چارج کرنے کی ٹیکنالوجی سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس سے اضافی حرارت پیدا ہوتی ہے جو بعض صورتوں میں آگ پکڑ لیتی ہے۔سائنس سے متعلق ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق سام سنگ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ بیٹری میں خرابی کا امکان ایک کے ہزارویں حصے کے برابر ہے اور نوٹ 7 کی ڈھائی لاکھ کی پوری کھیپ میں ان کی تعداد محض 1000 تک ہے۔بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلیکسی 7 میں خرابی کی بنیادی وجہ کاروباری مسابقت کی دوڑ ہے۔ کمپنی کی جانب سے گلیکسی کے انجینئر مسلسل اس دباؤ میں تھے کہ وہ اپنا فون ایپل کے آئی فون 7 اور 7 پلس سے پہلے مارکیٹ میں لائیں۔ جس کے لیے انہیں دن رات کام کرنا پڑا اور انہیں غالباً آرام کرنے اور باریک بینی سے فون کی جانچ پڑتال کا موقع نہیں مل سکا۔ بلوم برگ کی ایک تجزیہ کار انتھی لی کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن پوری کرنے کی کوشش میں کسی غلطی کو سہواً یا معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا گیا۔ اور اصل بات یہ ہے کہ ایپل سے پہلے اپنا سمارٹ فون لانے کی دوڑ سب سے بڑی غلطی تھی۔وجہ جو بھی ہو آگ لگنے کے واقعات منظر عام پر آنے اور سوشیل میڈیا پر شور اٹھنے پر سام سنگ نے کمپنی کی ساکھ کے پیش نظر نوٹ 7 واپس لینے اور اس کی پروڈکشن بند کرنے کے بھاری خسارے کا فیصلہ کرنا پڑا۔


Recent Post

Popular Links