ایسر کا خم دار سکرین والا لیپ ٹاپ متعارف
RushdaInfotech
September 3rd 2016
p-10

کمپنی کا کہنا ہے کہ سکرین میں جدت کی وجہ سے اس مشین پر ویڈیو گیمز کھیلنا آسان ہو جائے گا۔ اس سے پہلے بھی ٹی وی بنانے والی کئی کمپنیاں خم دار سکرین بنا رہی ہیں لیکن ایسر کی یہ سکرین کار آمد ثابت ہو گی۔جرمنی کے شہر برلن میں تائیوان کی کمپنی نے اپنے اس پراڈکٹ کے بارے میں بتایا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران برلن میں ٹیکنالوجی شو میں ٹیکنالوجی کے دوسرے بڑے برینڈ جیسے سام سنگ، لینووا، ڈی جی آئی اور سونی بھی اپنی نئی مصنوعات متعارف کروائے گا۔ ایسر کی نوٹ بک کی سکرین معمول کے لحاظ سے بڑی ہے اور یہ 21 انچ لمبی ہے لیکن اس کی شکل و صورت کچھ اس طرح کی ہے کہ کمپنی اسے دنیا بھر میں اپنی طرز کی پہلی ’سکرین‘ قرار دیا ہے۔ ایسر کے یورپ کے سربراہ جان میڈیما نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اس سکرین کا خم آنکھوں کے خم کی طرح قدرتی ہے جس سے زیادہ بڑا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’اس کے ذریعے صارفین گیمز کو زیادہ غور سے دیکھ سکیں جیسے دشمن کو تلاش کرنا یا ریسنگ گیمز میں شیشے میں دیکھنا وغیرہ۔ صارفین کو گیمنگ کا زبردست تجربہ ملے گا۔‘یاد رہے کہ خم دار سکرین کا سینما میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے اور پہلی بار اس طرز کا ٹی وی تین سال قبل مارکیٹ میں آیا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس لیپ ٹاپ کی سکرین میں بہت زیادہ گہرائی محسوس ہوتی ہے اور کسی بھی منظر کی باریکیوں کو با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ٹیکنالوجی میں اعلیٰ درجے کی مصنوعات بنانے والی کمپنی سام سانگ کے حالیے آنے والے ٹی وی کے دو ماڈلز میں بھی خم دار سکرین ہے۔