سائبر حملے کے پیش نظر ہزاروں ویب سائٹیں آف لائن

RushdaInfotech February 25th 2017 p-8
سائبر حملے کے پیش نظر ہزاروں ویب سائٹیں آف لائن

ویب ہوسٹ کمپنی مون فروٹ نے سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر ہزاروں کاروباری اور انفرادی ویب سائٹوں کو آف لائن کر دیا ہے۔مون فروٹ کمپنی لوگوں کو آسان طریقے سے ویب سائٹ بنانے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہزاروں ویب سائٹوں کو 12 گھنٹوں کے لیے آف لائن کر دیا جائے تاکہ انفراسٹرکچر میں تبدیلیاں کی جا سکیں۔ایک کاروباری شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بہت غلط وقت پر ہوا ہے۔یاد رہے کہ مون فروٹ کمپنی نے دس دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ان پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔اس حملے میں کمپنی کے سرور پر ٹریفک بے انتہا بڑھا دی گئی تھی تاکہ اس کے صارفین استعمال نہ کر سکیں۔اس حملے کے بعد کمپنی نے اپنے صارفین کو بتایا کہ ویب سائٹوں کو 12 گھنٹوں کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔فلمساز ریس ڈی ویل نے کہا ’کمپنی نے یہ اطلاع دینے میں بہت تاخیر کی۔ بہت سارے لوگ آج میری ویب سائٹ تلاش کریں گے لیکن وہ ویب سائٹ نہیں ڈھونڈ پائیں گے۔‘کمپنی نے ای میل میں اپنے صارفین سے ویب سائٹوں کی بندش پر بہت کم مہلت دینے پر معذرت کی ہے۔


Recent Post

Popular Links