Headlines

مانو کے بانی وائس چانسلر پروفیسر شمیم جئے راج پوری کا انتقال، وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے خراج عقیدت پیش کیا

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی انجمن کے جنرل سکریٹری صلاح الدین، غیر تدریسی عملے کی انجمن کے صدر شیخ نوید اور آفیسرس ایسوسی ایشن کے صدر محمد مجاہد علی نے بھی اس جلسہ تعزیت سے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ جلسہ تعزیت میں آن لائن شرکت خطاب کرنے والوں میں پروفیسر پی فضل الرحمن، وائس چانسلر عبدالحق اردو یونیورسٹی، کرنول؛ ڈاکٹر مصطفی کمال، پروفیسر قاضی ضیاءاللہ، ریجنل ڈائرکٹر بنگلور، ڈاکٹر محمد احسن، ریجنل ڈائرکٹر بھوپال شامل تھے۔

مانو کے بانی وائس چانسلر پروفیسر شمیم جئے راج پوری کا انتقال، وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے خراج عقیدت پیش کیا

پروفیسر شمیم جئے راج پوری کا انتقال اردو یونیورسٹی کا ایک عظیم نقصان ہے۔ ان کے گزرنے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا بہت مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کیا۔

حیدرآباد : پروفیسر شمیم جئے راج پوری کا انتقال اردو یونیورسٹی کا ایک عظیم نقصان ہے۔ ان کے گزرنے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا بہت مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کیا۔ وہ آج شام یونیورسٹی میں منعقدہ جلسہ تعزیت سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پروفیسر شمیم جئے راجپوری کا نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 81 برس کے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ پروفیسر جئے راجپوری نے 9 جنوری 1998 کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اولین وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے کام کا آغاز کیا جسے یونیورسٹی ہر سال یومِ تاسیس کے طور پر مناتی ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں سال 2012 کے جلسہ تقسیم اسناد میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا تھا۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی انجمن کے جنرل سکریٹری صلاح الدین، غیر تدریسی عملے کی انجمن کے صدر شیخ نوید اور آفیسرس ایسوسی ایشن کے صدر محمد مجاہد علی نے بھی اس جلسہ تعزیت سے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ جلسہ تعزیت میں آن لائن شرکت خطاب کرنے والوں میں پروفیسر پی فضل الرحمن، وائس چانسلر عبدالحق اردو یونیورسٹی، کرنول؛ ڈاکٹر مصطفی کمال، پروفیسر قاضی ضیاءاللہ، ریجنل ڈائرکٹر بنگلور، ڈاکٹر محمد احسن، ریجنل ڈائرکٹر بھوپال شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *