Headlines

شارپ شوٹر ونود اپادھیائےایس ٹی ایف کے انکاؤنٹر میں ہلاک

سلطان پور میں ایس ٹی ایف اور مافیا ونود اپادھیائے کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا، جس میں پولیس کی جوابی کارروائی میں مافیا ونود اپادھیائے کو مار گرایا گیاہے۔ گورکھپور پولیس نے ونود اپادھیائے کے سر پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

یوپی ایس ٹی ایف نے گورکھپور کے بدنام مافیا ونود اپادھیائے کو ایک انکاؤنٹر میں ہلاک میں کردیاہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کی رات سلطان پور میں ایس ٹی ایف اور مافیا ونود اپادھیائے کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا، جس میں پولیس کی جوابی کارروائی میں مافیا ونود اپادھیائے کو مار گرایا گیاہے۔ گورکھپور پولیس نے ونود اپادھیائے کے سر پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ پولیس اسے زمینوں پر قبضے، قتل اور اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں تلاش کر رہی تھی۔

ونود اپادھیائے ولد رام کمار اپادھیائے اصل میں ایودھیا کے مایا بازار تھانہ مہاراج گنج کا رہنے والا تھا۔ اے ڈی جی زون گورکھپور نے، جرائم کی دنیا کا ایک بڑا نام اور اتر پردیش کے ٹاپ 61 مافیا کی فہرست میں شامل ونود کمار اپادھیائے پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ جمعرات کی رات، سلطان پور تھانہ کے کوتوالی دیہات علاقے میں مجرم ونود اپادھیائے اور ایس ٹی ایف کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *