Headlines

دہلی میں فرقہ وارانہ تشددکاخدشہ،پولیس الرٹ، جمعہ کےدن مساجدپرخصوصی انتظامات

دہلی میں فرقہ وارانہ تشددکاخدشہ،پولیس الرٹ، جمعہ کےدن مساجدپرخصوصی انتظامات

دہلی میں فرقہ وارانہ تشددکاخدشہ،پولیس الرٹ، جمعہ کےدن مساجدپرخصوصی انتظامات

لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل ملک کی راجدھانی دہلی میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے تمام پولیس   اسٹیشنس کو ہدایت دی ہے کہ وہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے چوکس رہیں۔
اسپیشل برانچ کی ہدایات میں کہا گیا تھا کہ تمام تھانوں کو سی اے اے/این آر سی مخالف تحریک اور 2020 کے دہلی فسادات میں ملوث شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔
انگریزی اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے حالیہ پیش رفت(رام مندرمیں پران پرتشٹھاتقریب ، گیانواپی کے تہہ خانے میں نماز ادا کرنے کے احکامات اور مختلف  مذ ہبی  مقامات کو منہدم کرنے کے) کے پیش نظر اسٹشنس کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔واقعات سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ا سپیشل یونٹ کی ہدایات میں کہا گیا کہ کچھ عناصر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
پرانے مجرموں کا ریکارڈ تیار کرنے کا حکم
دہلی پولیس کی اس خصوصی یونٹ کی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ پولس افسران ایسے لوگوں کی فہرست بنائیں جو پہلے ہی فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سی اے اے/این آر سی سے متعلق احتجاج، شاہین باغ میں احتجاج اور کسانوں کے احتجاج میں حصہ لینے والوں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ فہرست میں پہلے سے معلوم گروپس کے ممبران کا بھی ذکر کرنے کو کہا گیا ہے۔ اگر کچھ پولیس اضلاع یا یونٹس کے پاس پہلے سے ایسے لوگوں کی فہرست موجود ہے تو انہیں اسے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

دہلی فسادات میں ملوث لوگوں پر خصوصی توجہ
افسر کے مطابق، شمال مشرقی ضلع پولیس کے پاس تقریباً 100 شرپسندوں کی فہرست ہے جو اکثر فرقہ وارانہ طور پر حساس مسائل یا احتجاج میں ملوث ہوتے ہیں۔ شمال مشرقی ضلع کے پولیس حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ فہرست کو اپ ڈیٹ کریں اور ان لوگوں کو شامل کریں جنہوں نے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *