Headlines

جموں و کشمیر اور پنجاب سے لگنے والی سرحدوں پر خُفیہ ایجنسیوں نے دی الرٹ رہنے کی ہدایت

جموں و کشمیر اور پنجاب سے لگنے والی سرحدوں پر خُفیہ ایجنسیوں نے چوکسی برتنے کے لئے کہا ہے، کیونکہ خُفیہ ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایک بڑی دراندازی کی کوشش ہوسکتی ہے

جموں و کشمیر اور پنجاب سے لگنے والی سرحدوں پر خُفیہ ایجنسیوں نے چوکسی برتنے کے لئے کہا ہے، کیونکہ خُفیہ ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایک بڑی دراندازی کی کوشش ہوسکتی ہے۔ یہ الرٹ سرحد پار پاکستانی علاقے میں چار سے پانچ دہشت گردوں کی مشتبہ نقل و حرکت کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔ الرٹ کے پیش نظر پنجاب اور جموں کے سرحدی علاقوں میں حفاظتی عملے نے اپنی چوکسی کو مزید بڑھاتے ہوئے پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ پٹھانکوٹ سے جموں آنے والی قومی شاہراہ پر جگہ جگہ ناکے قائم کرنے آنے جانے والی سبھی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ سرحدی علاقوں کے دیہات میں حفاظتی عملے نے اپنی گشت تیز کردی ہے اور سرحد پر کڑی نگارہ رکھی جارہی ہے۔ حفاظتی عملے سے رات کے اوقات کے دوران گشت بڑھانے اور ہر نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *