Headlines

تلنگانہ :اے سی بی کی کارروائی میں بدعنوان افسربے نقاب،100کروڑروپئےسے زائد محسوب اثاثہ جات

شیوا بالا کرشنا ایچ ایم ڈی اے کے سابقہ ڈائرکٹر ہیں اور موجودہ میٹرو ریل پلاننگ اور ریرا کے سکریٹری بھی بتائے گئے ہیں ۔ اینٹی کرپشن بیورو نے خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی اور غیرمحسوب اثاثہ جات کا پتہ لگایا ۔ اس کارروائی میں 40 لاکھ نقد رقم ، 60 قیمتی گھڑیاں ، 14 موبائیل فون ، 10 لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کئے گئے۔

تلنگانہ :اے سی بی کی کارروائی میں بدعنوان افسربے نقاب،100کروڑروپئےسے زائد محسوب اثاثہ جات

یوا بالا کرشنا ایچ ایم ڈی اے کے سابقہ ڈائرکٹر ہیں اور موجودہ میٹرو ریل پلاننگ اور ریرا کے سکریٹری بھی بتائے گئے ہیں ۔ اینٹی کرپشن بیورو نے خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی اور غیرمحسوب اثاثہ جات کا پتہ لگایا ۔ اس کارروائی میں 40 لاکھ نقد رقم ، 60 قیمتی گھڑیاں ، 14 موبائیل فون ، 10 لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کئے گئے۔

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے سابق ڈائرکٹر شیوا بالا کرشنا کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 100 کروڑ روپئے سے زائد غیرمحسوب اثاثہ جات کا پتہ لگایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کی خصوصی ٹیموں نے کل صبح بیک وقت بالا کرشنا کے مکان ، دفتر اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری نقد رقم ، فکس ڈپازٹ رسید اور طلائی زیورات وغیرہ برآمد کرلئے ۔ اس کارروائی میں اینٹی کرپشن بیورو نے دو کیلو سونا اور کروڑہا روپئے کی ملکیت کے دستاویزات بھی برآمد کئے ہیں ۔

شیوا بالا کرشنا ایچ ایم ڈی اے کے سابقہ ڈائرکٹر ہیں اور موجودہ میٹرو ریل پلاننگ اور ریرا کے سکریٹری بھی بتائے گئے ہیں ۔ اینٹی کرپشن بیورو نے خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی اور غیرمحسوب اثاثہ جات کا پتہ لگایا ۔ اس کارروائی میں 40 لاکھ نقد رقم ، 60 قیمتی گھڑیاں ، 14 موبائیل فون ، 10 لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کئے گئے۔ اتنا ہی نہیں سابقہ ڈائرکٹر کے مکان کی تلاشی کے دوران نقد رقم گننے والی مشین ، 4 بینک لاکرس اور فکسڈ ڈپازٹ ہونے کا پتہ بھی لگایا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *