Headlines

آئی ایس آئی ایس کی ہندوستان پرحملےکی سازش، 44مقامات پراین آئی اےکےچھاپے ،13افرادحراست میں

آئی ایس آئی ایس کی ہندوستان پرحملےکی سازش، 44مقامات پراین آئی اےکےچھاپے ،13افرادحراست میں

حکام نے 13 افراد کوحراست میں لیاہے۔این آئی اے، ہندوستان میں دہشت گردی اور تشدد پھیلانے کے لیے دہشت گرد تنظیم کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لیے ایک جامع تحقیقات کررہی ہے۔

آئی ایس آئی ایس کی ہندوستان پرحملےکی سازش، 44مقامات پراین آئی اےکےچھاپے ،13افرادحراست میں

ئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کی طرف سے ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کی سازش سے متعلق ایک معاملے میں سینچر کو چھاپے مارے۔ این آئی اے کرناٹک اور مہاراشٹر میں تقریباً 44 مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ این آئی اے حکام نے کرناٹک میں 1، پونے میں 2، تھانے گاؤں میں 31، تھانے شہر میں 9 اور بھئیندر میں ایک مقام پر چھاپہ مارا۔ اس دوران حکام نے 13 افراد کوحراست میں لیاہے۔این آئی اے، ہندوستان میں دہشت گردی اور تشدد پھیلانے کے لیے دہشت گرد تنظیم کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لیے ایک جامع تحقیقات کررہی ہے۔

این آئی اے کی ٹیم نے مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں ملزم راہول تانا جی پاٹل عرف “جاوید”، اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں وویک ٹھاکر عرف “آدتیہ سنگھ” اور کرناٹک کے بلاری ضلع میں مہیندر سے جڑے کئی مقامات کی تلاشی لی۔

ہم آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے این آئی اے نے جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں چھاپے مارے تھے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں انسداد دہشت گردی کے ایک معاملے میں اپنی تحقیقات کے حصے کے طورپر کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہاں حکام نے یہ جانکاری دی۔ حکام نے کہا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے وادی کے بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں چھاپے مارے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *