Personal Blog By Daily salar
ایک اور سرنگ راستہ کی کھدائی کررہی کرشنائی بی ایم مشین بھی اس وقت میجسٹک کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔ یہ مشین اس وقت میجسٹک سے 150؍میٹر کی دوری پر ہے۔ اگلے ایک ماہ میں وہ اپنا کام مکمل کردینے والی ہے۔ اگلے سال سے شہر میں میٹرو لائن مزید علاقوں میں دوڑنا شروع کردے گی جس کے نتیجہ میں شہر میں ٹریفک کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہونے کا امکان ہے۔
تکمیل کے قریب ہے۔ اگلے ماہ سمپیگے روڈ تا میجسٹک میٹرو کا ٹرائل رن بھی شروع کیا جائے گا۔ کاویری ٹی بی ایم کا کھدائی کا کام پورا ہوجانے سے ایک ماہ کے اندر ہی میٹرو کے لئے پٹریاں بچھانے کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ جس کے بعد نیشنل کالج اسٹیشن سے پٹیناہلی اسٹیشن تک الیویٹیڈ روٹ پر میٹرو ریل کا تجرباتی سفر شروع ہوجائے گا۔ شمال، جنوب کاری ڈار کے جنوبی حصہ میں اب
کے چک لال باغ علاقہ میں باہر نکل آئی کاویری کے ذریعہ سرنگ کی کھدائی کا کام پورا ہونے کے نتیجہ میں نارتھ ،ساؤتھ میٹرو کاریڈار بنانے کا کام تیز رفتاری سے پورا ہوگا۔ گوداوری ٹی بی ایم کے ذریعہ کھدائی کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکاہے۔ نارتھ ساؤتھ کاری ڈار کے نارتھ علاقہ کا کام مکمل ہوچکاہے اب شمالی علاقہ میں ڈبل میٹرو لین بچھانے کا کام شروع ہوچکاہے اور یہ کام بھی
،بلے پیٹ علاقہ میں کھدائی کے کام کے دوران کئی دشوار گزار مرحلوں سے گزرنا پڑا تھا۔ زیر زمین حالت کا صحیح اندازہ نہ کئے جانے سے کھدائی کے دوران کئی ایک دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا چک پیٹ تک کی کھدائی کے بعد کا کام کاویری کے لئے آسان ہوگیا۔ کاویری نے جملہ 747میٹر طویل سرنگ کی کھدائی کی ہے۔ شام 5؍بجے کے قریب کاویری زیر زمین مشین میجسٹک
بنگلورو۔8؍جون (صدیق آلدوری) اکتوبر 2014 کو چک پیٹ سے زیر زمین میجسٹک تک میٹرو ریل لائن بچھانے سرنگ کی کھدائی کا کام شروع کرنے والی امپورٹیڈ کاویری ٹی بی ایم مشین نے میجسٹک تک سرنگ کی کھدائی کا کام آج تقریباً مکمل کرلیا۔ اکتوبر 2014میں سرنگ کی کھدائی کا کام شروع کرنے والی ٹی بی ایم مشین جسے کاویری کا نام دیاگیا تھا