جلد ہی بند ہوسکتی ہیں تاج محل کے500میٹر احاطے کی کاروباری سرگرمیاں

RushdaInfotech September 28th 2022 urdu-news-paper
جلد ہی بند ہوسکتی ہیں تاج محل کے500میٹر احاطے کی کاروباری سرگرمیاں

آگرہ-27ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل کو آلودگی سے بچانے کے لئے سپریم کورٹ کی نئی ہدایت کے بعد تاج محل کے پانچ سو میٹر دائرے میں جاری کاروباری سرگرمیاں بند کی جانی ہیں - اس سے وہاں روزانہ کام کر کھانے والے افراد کے سامنے روزگار کا بحران پیدا ہونے والا ہے -سپریم کورٹ کے ذریعہ مغربی گیٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن کی عرضی پر دئیے گئے آردر سے پورے تاج گنج پر بحران کھڑا ہوگیا ہے - مغربی گیٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن نے تاج محل کے500میٹر کے احاطے میں کاروباری سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے اے ڈی اے کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا-تاج محل کی500میٹر کے احاطے میں ہینڈی کرافٹ شوروم، دوکانیں و ہوٹل بڑی تعداد میں ہیں -یہاں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی لگائے جانے سے ہزاروں لوگوں کی روزی پر اس کا اثر پڑے گا-تاج محل کے تینوں گیٹوں پر سو سے زیادہ دوکانیں ہیں جہاں ہینڈی کرافت، آئیٹم، کپڑے، رومزرہ کی اشیاء ملتی ہیں - تاج محل گھومنے آنے والے ملکی و بیرون ملکی سیاحوں کے سہارے یہاں کا کاروبار چلتا ہے - یہاں کاروباری سرگرمیاں بند کئے جانے سے پورا تاج گنج ہی بحران میں آجائے گا-ہینڈی کرافٹ شورم مالکین، ہوٹل و ریستوراں چلانے والے اور دوکانداروں کے ساتھ ہی ان کے یہاں کام کرنے والے سینکڑوں لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا سوال کھڑا ہوجائے گا- اس ہدایت کے بعد تاج محل کے آس پاس رہنے والے لوگوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں -


Recent Post

Popular Links