20دنوں کے اندر پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا:تپاریڈی

RushdaInfotech September 27th 2022 urdu-news-paper
20دنوں کے اندر پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا:تپاریڈی

چتردرگہ:26ستمبر(سالارنیوز)میٹھے پانی کے کھڈے کے اوپری علاقے کے مکینوں کو 20دن کے اندر راست سولے کیرے تالاب سے پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا۔یہ تیقن رکن اسمبلی جی ایچ تپا ریڈی نے دیا۔انہوں نے یہاں گزشتہ روز شہر کے میٹھے پانی کے کھڈے (سیہی نیرو ہونڈا)کے قریب منعقدہ نئے ہائی ماسٹ لائٹ کے افتتاح اور بورویل ڈالنے کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ میٹھے پانی کے کھڈے کے اطراف کے علاقوں میں تقریباً 200گھر موجود ہیں،پینے کا پانی،سڑکیں،اسٹریٹ لائٹس،حق پتر کے مسائل کے تعلق سے شکایتیں کی ہیں۔ان کے مطالبات کو پوراکرنے کیلئے پوری ایمانداری سے کوشش کی جائے گی،اس کیلئے تقریباً 70لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔میٹھے پانی کے کھڈے کے قریب والے علاقے کیلئے اس سے قبل بھی پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی گئی تھی،مگر اونچائی پر گھروں کی تعمیر کردئے جانے کے سبب پانی کی فراہمی میں رکاوٹ کھڑی ہورہی تھی،اب فوری کارروائی کرتے ہوئے بورویل ڈالے جارہے ہیں،پانی حاصل ہوتے ہوئے موٹر پمپ نصب کرکے پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا۔سٹی منسپل کونسل انتظامیہ کی طرف سے اس علاقے کے مکینوں کو مستقل پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے،سولے کیرے تالاب کا پانی فراہم کرنے کے تعلق سے بھی کہاگیاہے،20دن کے اندر سولے کیرے تالاب کا پانی فراہم کیاجائے گا۔رکن اسمبلی نے کہاکہ کئی افراد نے حق پتر نہ دئے جانے کی بھی شکایت کی ہے،سلم بورڈ اور متعلقہ افسروں سے بات چیت کر کے اس علاقے کا سروے کرایاجائیگا ا ورتما م کو حق پتر دئے جانے کی تاکید کی جائے گی۔ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے فنڈ سے یہ ہائی ماسٹ لائٹ نصب کیاگیاہے،اس سے یہاں کے مکینوں کو کافی سہولت ہوگی،بقیہ علاقوں میں بھی اسٹریٹ لائٹس نصب کئے جائیں گے۔پانی کے کنکشن دینے کا کام مکمل ہوتے ہی سی سی روڈ کی تعمیر کی جائے گی۔چتردرگہ شہر کے مکینوں کے مسائل حل کرنے فوری توجہ دی جارہی ہے اورآئندہ بھی اسی طرح ہر مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر چتر درگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر سریش،سٹی منسپل کونسل کی نائب صدر منجولا ویدا،کونسلر ہریش، وینکٹیش، سرینواس،شیویتا ویریش،نگران کار منسپل کمشنروسیم،اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر سوم شیکھر اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links