مسلسل کوشش سے کامیابی ضرور ملے گی:شوبھا کرند لاجے

RushdaInfotech September 27th 2022 urdu-news-paper
مسلسل کوشش سے کامیابی ضرور ملے گی:شوبھا کرند لاجے

چکمگلور:26ستمبر(سالارنیوز)کسی بھی کھیل کے مقابلے میں حصہ لینے سے صرف تین طلبہ کامیاب ہوں گے اور بقیہ طلبہ کو شکست ضرور ہوگی۔شکست کو آئندہ کی جیت کا ذریعہ بناناچاہئے،کسی بھی صورت میں ہار سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کو کسان بہبود شوبھا کرند لاجے نے کہی۔انہوں نے یہاں شہر کے سبھاش چند بوس کھیل کے میدان میں ضلع پنچایت،محکمہ تعلیم،بلا ک ایجوکیشن آفس کے اشتراک سے منعقد ہ تعلقہ کے قصبہ زون سطح کے پرائمری اسکولوں کے اسپورٹس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ ان دنوں بچوں میں موبائل فون کا استعمال زیادہ ہوتاجارہاہے، جس سے اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے اور بچوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ہوپارہا ہے۔شوبھا کرندلاجے نے کہاکہ اسپورٹس میں حصہ لینے سے جسمانی اور ذہنی طور پر طاقتور بننے میں مد د ملے گی۔بچپن میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کھیلنے کا موقع ملتاتھا،مگر اس دور میں بچوں کو یہ موقع نہیں مل رہاہے،جس سے وہ اکثر ذہنی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں۔دیہی علاقوں میں کھیلے جانے والے کھیل آج غائب ہوتے جارہے ہیں۔ آج کے ان اسپورٹس مقابلوں میں زیادہ تعداد میں بچوں نے حصہ لیاہے،جو قابل تعریف ہے،بچوں کے اند ر کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لینے کی دلچسپی ضروری ہے۔بلاک ایجوکیشن آفیسر ایس آر منجوناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کے تعاون سے اسکول کمیٹی والوں نے پوری دلچسپی اور منظم طریقے سے یہ اسپورٹس منعقد کیاہے، یہاں تعلیم بھی اچھی دی جارہی ہے۔ ہلیکارا یوکرا سنگھا کے صدر کوٹے سومنا نے کہا کہ ہمت اور اعتماد کے ساتھ کھیل کے مقابلوں میں حصہ لینے سے کامیابی ضرو ر ملے گی۔طلبہ کو چاہئے کہ کم عمری ہی سے کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لیں اور مستقبل میں ہر مرحلے میں چیلنجز کا سامناکرنے کا استطاعت پید اکریں۔اس موقع پر انٹر نیشنل لیول تھرو بال مقابلوں میں سونے کا میڈل لینے والی بھاؤنا کو تہنیت پیش کی گئی۔کرائستا دا کنگ اسکول کے سکریٹری سرینواس،والمیکی سنگھا کے نائب صدر شری دھر،پاپنا،ہیڈ ماسٹرس اسوسی ایشن کے صدر اشوک،ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر وملا،تعلقہ نائب صدر موہناکشی اور دیگرموجو دتھے۔


Recent Post

Popular Links