وزیراعظم نریندرمودی کے یوم پیدائش کے موقع پر چکمگلور میں صحافیوں کیلئے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد

RushdaInfotech September 27th 2022 urdu-news-paper
وزیراعظم نریندرمودی کے یوم پیدائش کے موقع پر  چکمگلور میں صحافیوں کیلئے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد

چکمگلور:26ستمبر(فیروز نشیمن۔نامہ نگار)بروز اتوار بمقام پریس کلب چکمگلور ضلعی بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم نریندرمودی کے یوم پیدائش کے موقع پر چکمگلور کے صحافیوں کیلئے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا تھا۔افتتاح مقامی رکن اسمبلی و بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے شمع روشن کرکے کیا۔انہوں نے اس موقع پرکہا کہ ہر انسان کیلئے صحت بہت بڑی نعمت ہے۔سب کچھ ہونے کے باوجود صحت نہ ہو توکچھ بھی نہیں۔انسان کیلئے صحت خدا کی بڑی نعمت ہے۔ جسکی ہم سب کو قدر کرنی چاہئے۔اس موقع پرشہر کے تمام صحافیوں کی طبی جانچ کی گئی۔جس میں شوگر ٹسٹ،بی پی ٹسٹ کے ساتھ ای سی جی وغیرہ کی جانچ کے بعدمفت دوائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر موہن کلینک چکمگلور کے ڈاکٹر ڈی پی موھن اور انکے عملے اور نروں نے خدمات انجام دیں۔ اس پروگرام میں مقامی بی جے پی لیڈرس کے علاوہ منسپل کارپوریشن کے صدر وینو گوپال بھی حاضر تھے۔


Recent Post

Popular Links