طلباء اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کریں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام منعقدہ تہنیتی جلسے میں ماہر تعلیم احمد عباس کا اظہار خیال

RushdaInfotech September 27th 2022 urdu-news-paper
طلباء اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کریں  مختلف تنظیموں کے زیراہتمام منعقدہ تہنیتی جلسے میں ماہر تعلیم احمد عباس کا اظہار خیال

چکبالاپور:26 ستمبر (محمد جیلانی۔نامہ نگار)کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے تعلیم ہی اہم ہے، قوم کے طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور اپنا مستقبل سنوارنے کی جانب خصوصی توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر احمد عباس ماہر تعلیم نے شہر کے مدینہ شادی محل میں لٹرسی انٹرنیشنل چاری ٹیبل ٹرسٹ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن کرناٹک اور آل انڈیا ملی کونسل کے مشترکہ زیراہتمام ایس ا یس ایل سی او رپی یو سی امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقد ہ تہنیتی جلسے کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ علم ہی انسان کو انسانیت سکھاتا ہے اور ہر کسی کو اعلیٰ مقام پر لے جانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی واسودیو نے کہا کہ آج کے اس پروگرام کے منعقد کرنے والے مبارک باد کے مستحق ہیں،جنہوں نے بہت ہی کوشش سے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اس طرح کا پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ڈی ڈی پی آئی جئے رام ریڈی نے کہا کہ اقلیتیں پہلے تعلیمی میدان میں محدود رہ جاتی تھیں، مگران دنوں وہ سبھی اس سے باہر نکل کر تعلیم حاصل کرنے کی کوشش میں لگے نظر آرہی ہیں۔ جیسے جیسے وقت بدل رہا ہے اس طرح سے اقلیتی طلبہ بھی تعلیمی میدان میں اپنی پہچان بنانے آگے بڑھ رہے ہیں،جلسہ کا مقصد اور اس ادارے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن کرناٹک کے صدرا یم ایم باشاہ نے کہا کہ ضلع کے تمام طبقوں کے جو طلبا و طالبات ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کی تھی ان سب کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے بچوں کو بہت ہی ہمت حاصل ہوسکے گی اور آگے بڑھنے اور اپنا مستقبل روشن بنانے میں مددگار ثابت ہوسکے گا۔اس موقع پر بی ای او شوبھا و دیگر نے بھی طلباکی حوصلہ افزائی اور تعلیم کو جاری رکھنے کے متعلق مشورہ دیا۔آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا مصطفی رفاعی جیلانی، ڈی ڈی پی یو آنند، ضلع سرکاری ملازمین یونین کے صدر ہریش، پرائمری سکول ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر نارائن سوامی،لٹرسی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے محسن رضا، میر تقی رضا، انجمن جعفریہ کے سید محمد عاقل، ضلع ملی کونسل کے عبدالرحمن،منیر احمد، سید امان اللہ اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links