ایک بار پھر اوندھے منھ گرا شیئر بازار سنسیکس 950/اور نفٹی 311پوائنٹس گر کر ہوا بند

RushdaInfotech September 27th 2022 urdu-news-paper
 ایک بار پھر اوندھے منھ گرا شیئر بازار  سنسیکس 950/اور نفٹی 311پوائنٹس گر کر ہوا بند

نئی دہلی:26ستمبر(ایجنسی)گزشتہ جمعہ کو ہندوستانی شیئر مارکیٹ زبردست بکوالی کے سبب گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا، اور آج یعنی ہفتہ کا پہلا کاروباری دن بھی شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کیلئے مایوس کن ثابت ہوا۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی زبردست بکوالی کے سبب بازار اوندھے منھ گر گیا۔ آج کا کاروبار ختم ہونے پر ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس سنسیکس 953 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 57145 پوائنٹس پر بند ہوا ہے، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس نفٹی 311 پوائنٹ گر کر 17016 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ڈالر کے مقابلے روپیہ میں کمزوری اور آر بی آئی کے ذریعہ شرح سود بڑھانے کے امکانات اور عالمی بحران کے اندیشہ کے سبب ہندوستانی شیئر بازار ہفتہ کے پہلے دن 1000 پوائنٹس کے قریب نیچے چلا گیا۔ یہ لگاتار دوسرا ٹریڈنگ سیشن ہے جب بازار میں 1000 پوائنٹس کے قریب گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جمعہ، یعنی 23 ستمبر کو بھی سنسیکس میں 1000 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔


Recent Post

Popular Links