ملک میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 18ہزار سے زائد نئے کیسز

RushdaInfotech July 10th 2022 urdu-news-paper
ملک میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 18ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی۔ 9جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19-)وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18840 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43604394 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی کووڈ ویکسی نیشن مہم کے تحت 1226795 ٹیکے لگائے گئے۔ جس سے اب تک 198کروڑ 65لاکھ 36ہزار 288ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔اسی وقت میں 16104 مریضوں کی صحت یابی کے بعد انفیکشن سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 42953980ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں 43 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 525386 ہو گئی۔ ملک میں کورونا سے شرح اموات 1.20 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.51 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2693 ایکٹو کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 125028 ہو گئی ہے۔اس دوران ملک میں چار لاکھ 54 ہزار 778 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86 کروڑ 61 لاکھ 77 ہزار 957 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


Recent Post

Popular Links