جھوٹی تشہیر کیلئے کبھی کام نہیں کروں گا:رمیش کمار

RushdaInfotech July 4th 2022 urdu-news-paper
جھوٹی تشہیر کیلئے کبھی کام نہیں کروں گا:رمیش کمار

سرینواس پور:3جولائی (شبیراحمد۔نامہ نگار)جھوٹی تشہیر کیلئے میں کبھی کام نہیں کروں گا، عوام کی ترقی کیلئے رات دن جب تک جسم میں جان رہے گی جدوجہد کرتارہوں گا۔یہ بات رکن اسمبلی وسابق اسپیکر کے آر رمیش کمارنے کہی۔انہوں نے یہاں کانگریس دفتر میں گزشتہ روز ٹاؤن منسپل کونسل کی صدر للیتاسرینواس کو کانگریس پارٹی میں شامل کر نے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری طرف سے کئے گئے ترقیاتی وتعمیری کاموں کو دیکھتے ہوئے اور پسندکرتے ہوئے دیگر پارٹیوں سے بھی لیڈر کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،جب تک زندگی رہے گی میری پارٹی کے لوگ اور ووٹروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے 40سالہ سیاسی سفر کے دوران حلقے کے عوام کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے آئے ہیں،ابھی حلقے کے عوام کے احسان کا بدلہ چکانا باقی ہے۔ضلعی مرکز کے سرکاری اسپتال سے زیادہ تعلقہ کے سرکاری اسپتال میں سہولتیں فراہم ہیں،ضلع کے تمام تعلقوں میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام تعلقہ میں ہوئے ہیں۔تعلقہ میں بے گھر افراد نہ ہوں اس مقصد کے تحت سلم بورڈ کی طرف سے مکان تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندراگاندھی کی قیادت میں کام کرنے کا اعزاز انہیں حاصل ہے ان کی رہنمائی میں کام کیاہے۔اس موقع پر ڈی سی سی بینک کے ڈائرکٹر وینکٹ ریڈی،پی ایل ڈی بینک کے صدر دمبال اشوک،ٹاؤن منسپل کونسلر بھاسکر،منی راجو،انیس احمد،سنجے سنگھ، ناگراجو، ناگیش، منجوناتھ،سنجے ریڈی،امرناتھ ریڈی،سید قادر، وینو،ہریش یادواور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links