کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیلئے ضلع میں فوڈ پارک کی تعمیر:سری راملو

RushdaInfotech July 4th 2022 urdu-news-paper
کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیلئے ضلع میں فوڈ پارک کی تعمیر:سری راملو

ملکالمرو:3جولائی (سالارنیوز)کسانوں کی زرعی آمدنی میں اضافہ کرنے ریاست کے 11/اضلاع میں زرعی اشیاء کی ایکسپورٹ کو موقع فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے ضلع میں فوڈ پارک کی تعمیر کا منصوبہ بنایاہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بی شری راملو نے کہی۔انہوں نے یہاں تعلقہ کے کونڈلاہلی گرام پنچایت کے بلی نیرو چیلومے حلقے میں کسانوں کی زرعی اشیاء کی کمپنی کا افتتا ح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے مقصد سے مرکزی او ر ریاستی حکومت نے مختلف منصوبے جاری کئے ہیں ا ور ہزاروں کروڑ کا فنڈ فراہم کیاہے،کسانوں کو معاشی طورپر طاقتور بنانے کے مقصدسے زرعی اشیاء کی ایکسپورٹ کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے 11/ اضلاع میں زرعی اشیاء کی ایکسپورٹ کا موقع فراہم کیاہے،اس سے کسانوں کی طرف سے اگائی جانے والی فصلوں کو اچھی قیمت ملے گی۔کسانوں کی زرعی اشیاء کو مارکیٹ میں سائنٹفک قیمت ملے اس مقصد کے تحت حکومت پوری ایمانداری کے ساتھ کام کررہی ہے۔ سری راملو نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے زراعت کے شعبے کیلئے 1لاکھ کروڑروپئے کا فنڈ مختص کیاہے،ریاستی حکومت نے بھی 33ہزار کرو ڑ روپئے زراعت کیلئے مختص کئے ہیں۔کسانوں کی زرعی اشیاء کی کمپنیوں کے ذریعے کسانوں کی آمدنی دوگنی کی جائے گی اور کسانوں کی سہولت کیلئے ضلع میں فوڈ پارک تعمیر کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بھدرا اپر پراجیکٹ کو تعلقہ کیلئے منظور کرایاہے اور تعلقہ کے تالابوں کو پانی فراہم کیاجارہاہے،اس سے یہاں کے کسانوں کو سہولت ہوگی۔اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل کے ایس نوین،بی جے پی منڈل صدر ڈاکٹر پی ایم منجوناتھ،نائک نہٹی منڈل صدر رام ریڈی،ضلع جنرل سکریٹری جئے پالیا،رام داسپا،محکمہ زراعت کے ویرو پاکشپا، ٹاؤن پنچایت کے صدر لکشمن سدھارتھ،پربھاکر اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links