”حجاج کرام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی گئی ہیں“

RushdaInfotech July 4th 2022 urdu-news-paper
”حجاج کرام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی گئی ہیں“

ریاض:3جولائی (ایجنسی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حجاج کرام کے فریضہ حج کی ادائی میں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدارت عامہ کا کہنا ہے کہ حج سیزن میں عازمین حج کی بہتری کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتوں کوبروئے کار لایا گیا ہے۔ ایک بیان میں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد حرام اور دیگر مقدس مقامات پر جراثیم کش اسپرے کا باقاعدہ استعمال کیاجا رہا ہے۔ طہارت اور صفائی کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔مسجد حرام میں آمدو رفت کیلئے عازمین حج کیلئے ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ مسجد حرام میں عازمین حج کی مدد، مسجد میں صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کیلئے 4 ہزار مرود خواتین رضا کاروں کا عملہ موجود ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات میں ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر پرفیومز کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جب کہ مسجد کے ہالوں اور صحن کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے روزانہ 35 ہزار لیٹر جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے جدید آلات اور روبوٹس کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین عازمین حج میں زمزم کے بابرکت پانی کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ زمزم کے 20 لاکھ پیکجز اور (25,000) سے زیادہ زمزم کے پانی کے کنٹینرز پوری مسجد حرام میں موجود ہیں۔پریسیڈنسی مسجد حرام کو معطرکرنے اور جراثیم سے پاک کرنے کیلئے 840 سے زیادہ آلات اور مشینیں استعمال کرتی ہے۔ یہ مسجد کے اطراف اور اس کے بیرونی صحنوں کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے کام کرنے والی متعدد ٹیموں کو لیس کرکے ماحولیاتی تحفظ اور انفیکشن کنٹرول کے آپریشنز پر عمل پیرا ہے۔ اس مقصد کیلئے پانچ ہزار عام چیئرز اور تقریباً 3000 الیکٹرک وہیکل متحرک ہیں۔
انہیں استعمال میں لانے سے قبل جراثیم سے پاک کیاجاتا ہے۔ مسجد الحرام کے 150 دروازوں پر مانیٹر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ حاجیوں کو وصول کیا جا سکے اور انہیں ان کیلئے مختص جگہوں تک پہنچایا جا سکے۔ سعودی توسیع بھی عازمین حج کو تمام ضروری خدمات فراہم کی ہیں زمزم کا پانی، ایئر کنڈیشننگ، قرآن مجید، ساؤنڈ سسٹم، لائٹنگ سسٹم، متعدد بیت الخلا کے علاوہ دیگر سروسز شامل ہیں۔صدارت عامہ نے 500 سے زیادہ انجینئرنگ کیڈرز کو اپنے آپریشنل، الیکٹریکل، کولنگ اور آڈیو سسٹم کو برقرار رکھنے کیلئے مقرر کیا ہے تاکہ حج کے دوران ان کے معیار کو چوبیس گھنٹے یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامی سروسز کے علاوہ عازمین حج کو فریضہ حج کے حوالے سے دینی معلومات کی فراہمی کیلئے بھی غیرمعمولی سہولیات اور علما کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔


Recent Post

Popular Links