آج پوسٹر جلایا کل زندہ جلادیں گے اویسی پرمہنت پرم داس کا بھڑکانے والا بیان

RushdaInfotech July 3rd 2022 urdu-news-paper
آج پوسٹر جلایا کل زندہ جلادیں گے  اویسی پرمہنت پرم داس کا بھڑکانے والا بیان

نئی دہلی،2جولائی(ایجنسی)ادئے پور میں ٹیلر کنہیا لال کے قتل سے ناراض ایودھیا کے مہنت پرمہنس داس نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا پوسٹر جلا یا۔ اتنا ہی نہیں ایودھیا کی سنیاسی چھاونی کے مہنت پرمہنس داس نے اویسی کو ملک دشمن قرار دیا۔ وہ بارہ بنکی کے سیرولی پہنچے تھے۔’آج تک‘آن لائن کی خبر کے مطابق پرمہنس داس نے ادئے پور واقعہ کے خلاف احتجاج میں اہم چوراہے پر اسد الدین اویسی کا پوسٹر جلایا۔ تاہم وہاں موجود پولیس نے پرمہنس کے ہاتھ سے پوسٹر چھین لیا اور آگ بجھا دی۔ اتنا ہی نہیں پرمہنس داس نے اشتعال انگیز تقریریں کرنے والے لیڈر کو خبردار کیا ہے کہ آج پوسٹر جلایا ہے، کل زندہ جلا دیں گے۔مزید برآں پرمہنس داس نے کانگریس پارٹی اور راہل-پرینکا گاندھی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد ہے تب بھی کانگریس پارٹی کسی خاص برادری کی مخالفت نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت نہیں ہے وہاں کانگریسی لیڈر کوئی چھوٹا سا واقعہ ہو جائے تو احتجاج کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن راجستھان میں ان کی حکومت ہونے کے باوجود سونیا-پرینکا ابھی تک نہیں گئے۔ دوسری جانب پوسٹر جلانے کے واقعے کے بعد پولیس نے پرمہنس کو حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد انہیں ضلع کی حدود سے باہر لے جایا گیا۔


Recent Post

Popular Links