منسپل کونسل کی بدانتظامی کے خلا ف کانگریس کونسلروں کا احتجاج

RushdaInfotech May 27th 2022 urdu-news-paper
منسپل کونسل کی بدانتظامی کے خلا ف کانگریس کونسلروں کا احتجاج

چکبالاپور:26مئی (محمد جیلانی۔نامہ نگار)یہاں سٹی منسپل کونسل دفتر میں عوام کو پیش آرہی مشکلات،افسروں کی لاپروائی،کھاتوں کی منتقلی میں تاخیر سمیت مزید معاملات کے خلاف عوام ا و ر سینئر افسروں کی توجہ مبذول کرانے کانگریس پارٹی کے کونسلروں نے آج منسپالٹی کے سامنے احتجاج کیا۔پچھلے کئی دنوں سے یہاں کی منسپالٹی میں بد انتظامی،ای کھاتوں کی تقسیم میں بلا وجہ تاخیر،تعصب برتے جانے کا الزام لگاکر کانگریس پارٹی کے کونسلروں نے منسپالٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر کونسلر امبریش،نرسمہا مورتی و دیگر نے منسپل کمشنر اور صدر پر عدم تعاون کا الزام لگایا اور کہا کہ کسی مسئلہ یا کسی بھی کام کی طر ف توجہ مبذول کرائی جائے تو بھی کوئی جواب نہیں ملتا،ہم منتخب نمائندوں کی شکایات کو ہی نظر انداز کیا جارہا ہے، تو عوام کی شکایات کا کیا ہورہا ہوگا؟۔مقامی بلدیہ میں بد انتظامی کا کھلاثبوت یہاں دیکھنے کو ملے گا،انہوں نے کہا کہ بلدیہ افسر اپنے کام میں کوتاہی برتتے ہیں، افسر عوامی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں موجود ہی نہیں رہتے۔ کونسلر امبریش نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ای کھاتے اور عمارتوں کی تعمیر کیلئے لائسنس دینے میں لاپروائی برتی جارہی ہے،جس کے سبب لوگ بیزار ہوکر میں نقلی لائسنس بناکر اپنا کام چلانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔بلدیہ میں بد انتظامی ہی اس کا سبب ہے، اس کے علاوہ منسپالٹی میں ثالث بھی اپنا دبدبہ رکھ رہے ہیں، اس کے علاوہ بلدیہ کی آمدنی کا ذریعہ میں سے ٹریڈ لائسنس دینے میں بھی کاہلی برتی جارہی ہے،جس کے سبب منسپالٹی کی آمدنی میں کٹوتی ہو رہی ہے۔کونسلر نرسمہا مورتی نے کہا کہ پاکی صفائی کے سلسلہ میں بلدیہ کے اجلاس میں واہ واہی کی جاتی ہے،لیکن بہت سے وارڈوں میں پاکی صفائی صیح ڈھنگ سے نہیں ہوپارہی ہے۔ کچرے کی نکاسی بھی صحیح ڈھنگ سے نہیں ہورہی ہے،اس کے علاوہ اپنی جائیداد کے کھاتوں کی تبدیلی کیلئے لوگوں کو ہر روز منسپالٹی کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔اس طرح کے مزید مسائل سے مقامی بلدیہ گھری ہوئی ہے، آج ہم کسی سیاسی فائدہ کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے منسپالٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔اگر جلد ہی یہاں کی انتظامیہ میں تبدیلی نہیں آئی تو آئندہ دنوں ہمارے احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری سریش اور پارٹی کے کونسلرس موجودرہے۔


Recent Post

Popular Links