ایڈی یورپا ہمارے عظیم لیڈر ہیں:ارگاگنانیندرا وجیندراقانون ساز کونسل کی رکنیت سے بڑے عہدے پر فائز ہیں

RushdaInfotech May 27th 2022 urdu-news-paper
ایڈی یورپا ہمارے عظیم  لیڈر ہیں:ارگاگنانیندرا وجیندراقانون ساز کونسل کی رکنیت سے بڑے عہدے پر فائز ہیں

ٹمکور:26مئی (سالارنیوز)قانون ساز کونسل کے انتخابات کیلئے بی جے پی لیڈر وجیندرا کو پارٹی ٹکٹ نہ دئے جانے کے بارے میں خود وجیندراہی نے وضاحت پیش کی ہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے داخلہ ارگا گنانیندرانے کہی۔انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وجیندرا ہماری پارٹی کے یوتھ لیڈر ہیں،فی الحال وہ بی جے پی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں،جو قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بڑا عہدہ ہے۔بی جے پی میں پارٹی ٹکٹ کے دعویداروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہائی کمان نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیاہے،پارٹی ہائی کمان کے فیصلے سے خود وجیندرا بھی رضامند ہے۔بی جے پی میں خاندانی سیاست کو موقع نہ دئے جانے کا کوئی سوا ل ہی نہیں ہے،سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا ہماری پارٹی کے مہان لیڈر ہیں،ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار اداکیاہے،ان کی کسی بھی معاملے میں بے حرمتی کئے جانے کا سوال ہی نہیں ہے۔منگلور کے تامبولا پرشنے کے معاملے میں اپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس علاقے کے عوام کا عقیدہ ہے،اس معاملے میں مزید کچھ نہیں کہاجاسکتا،نظم وضبط کی برقراری کیلئے منگلور میں تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسجد کی تجدید کاری کے دوران مندر کی مورتیاں ملی ہیں،اس معاملے میں عدالت نے بھی تعمیری کام آگے نہ بڑھانے کا حکم جاری کیاہے۔اس کے تحت پولیس اپنی کارروائی کررہی ہے۔پولیس اہلکاروں کی تقرری کے معاملے میں ہوئی بدعنوانیوں کے تعلق سے سی آئی ڈی تحقیقات جاری ہیں۔


Recent Post

Popular Links