سرکاری اردو اسکولوں کی پہلی منزل کاامیر شریعت کے ہاتھوں افتتاح

RushdaInfotech May 27th 2022 urdu-news-paper
سرکاری اردو اسکولوں کی پہلی منزل کاامیر شریعت کے ہاتھوں افتتاح

بنگلورو۔ 26مئی(راست)سروگنا اسمبلی حلقہ کے ایچ بی آر وارڈ میں واقع سرکاری اردو اسکول کی پہلی منزل کاافتتاح امیر شریعت کرناٹک مولاناصغیر احمد خان رشادی کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر شریعت نے کہا کہ رکن اسمبلی کے جے جارج حلقہ میں بلا لحاظ مذہب عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ صرف اردو اسکول نہیں بلکہ کنڑا،تمل اور انگریزی اسکولوں کو بھی قائم کررہے ہیں جس سے تمام افراد بالخصوص غریبوں کو فائدہ ہوگا۔ مفتی شمس الدین بجلی نے بھی جارج کی خدمات کو سراہا اور بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقہ کے 28اسکولوں کی ترقی کرتے ہوئے فرنیچر، کمپیوٹر ودیگر سازوسامان کو فراہم کیا ہے اور 39آنگن واڑیوں کا بھی انتظام کیا ہے، ان کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کو سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر سنندا،کلیم، اے ون عرفان، سلیم ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links