تلنگانہ بی جے پی کا وعدہ کرسی ملی تو ہر مسجد کی کھدائی کریں گے

RushdaInfotech May 27th 2022 urdu-news-paper
تلنگانہ بی جے پی کا وعدہ کرسی ملی تو ہر مسجد کی کھدائی کریں گے

کریم نگر:26مئی(ایجنسی)تلنگانہ ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کمار نے اسد الدین اویسی پر تنقید کی آڑ میں مسلمانوں اور اردو زبان کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیولنگ کو تلاش کرنے کیلئے تلنگانہ کی ہر مسجد کی کھدائی کی جائے گی اور رام راجیہ آنے پر اردو پر پابندی لگ جائے گی۔گزشتہ روز کریم نگر میں ہندو ایکتا یاترا میں ایم پی بنڈی نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بم دھماکے اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ مدارس دہشت گردوں کی تربیت گاہ بن چکے ہیں، ان کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔ بی جے پی لیڈر نے آگے کہا کہ جہاں بھی مسجد کے احاطے کی کھدائی ہوتی ہے وہاں شیولنگ مل جاتا ہے۔ ہم ریاست کی تمام مساجد کو کھودیں گے۔ اگر لاشیں برآمد ہوئیں تو آپ (مسلمان)اس کا دعویٰ کریں اور اگر شیولنگ ملے تو مسجد ہمارے حوالے کر دیں۔بدھ کے روز منعقد کی گئی مذکورہ یاترا میں ایم پی بنڈی نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کرے گی اور انہیں ایس سی، جے جے اور دیگر کو فراہم کرے گی۔ انھوں نے لو جہاد اور تبدیلی مذہب کو ختم کرنے کا بھی عہد کیا۔ بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ اگر ہماری بہنوں کو لو جہاد کے نام پر پھنسایا جاتا ہے اور دھوکہ دیا جاتا ہے تو کیا ہمیں خاموش رہنا چاہئے؟ ہندو سماج غریبوں کی تبدیلی مذہب کو برداشت نہیں کرے گا۔ہنومان جینتی کے موقع پر کریم نگر میں منعقدہ ہندو ایکتا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی نے کہا کہ جو بھی لو جہاد کی بات کرے گا وہ لاٹھی کھائے گا۔ ہم تبدیلی مذہب کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
فلم دی کشمیر فائلز کا تذکرہ کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش بی جے پی کے صدر نے کہا کہ فلمرضاکار فائلز جلد ہی منظر عام پر لائی جائے گی تاکہ نظام کے دور حکومت میں رضاکاروں کے ذریعہ ہندو سماج پر ڈھائے جانے والے مظالم پر نام نہاد سکیولرسٹوں کی آنکھیں کھول سکیں۔


Recent Post

Popular Links