کووڈ19-کی نئی شکل بی اے 4کے پہلے معاملہ کا حیدرآبادمیں پتہ چلا

RushdaInfotech May 22nd 2022 urdu-news-paper
کووڈ19-کی نئی شکل بی اے 4کے پہلے معاملہ کا حیدرآبادمیں پتہ چلا

حیدرآباد:21مئی(یواین آئی) دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کووڈ19-کی نئی شکل بی اے4کے پہلے معاملہ کا حیدرآبادمیں پتہ چلا ہے۔ہندوستان میں اس موذی مرض کی نئی شکل کا یہ پہلا معاملہ ہے۔یوروپ سمیت مختلف ممالک میں کورونا کی اس نئی شکل کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق جنوبی افریقہ سے شہرپہنچے ایک شخص میں اس نئی شکل کی علامات پائی گئیں۔اس شخص کے کورونا سے مثبت پائے جانے پر اس کا معائنہ کیاگیا جس پر اس کے کورونا کی اس نئی شکل سے متاثرہونے کا پتہ چلا۔یہ شخص انڈین اسکول آف بزنس(آئی ایس بی)میں گیسٹ لکچر کیلئے آیا تھا۔بی اے4ل کے معاملات پہلے ہی جنوبی افریقہ میں پائے گئے ہیں۔اس شخص کے نمونوں کو جینوم سیکویسنگ کیلئے بھیجا گیا ہے تاکہ اس نئی شکل کی تصدیق کی جاسکے۔عہدیداروں نے تاہم زوردیتے ہوئے کہاکہ یہ شخص حیدرآباد کا نہیں ہے بلکہ وہ صرف گیسٹ لکچر کیلئے ہی حیدرآباد آیا تھا۔


Recent Post

Popular Links