پٹرول پمپ میں آگ لگنے کا واقعہ

RushdaInfotech May 18th 2022 urdu-news-paper
پٹرول پمپ میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد:17مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع میں پٹرول پمپ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ضلع کے موڑوچنتلاپلی کی علی آباد،لکشماپورروڈ میں واقع اس پٹرول پمپ میں کل شب اچانک آگ لگ گئی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ جنریٹرروم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی۔یہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی جس کو دیکھ کر پٹرول پمپ پر کام کرنے والے خوفزدہ ہوگئے اوراپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے کیونکہ آگ کی شدت زیادہ تھی۔اس واقعہ کی اطلاع پر شاہ میرپیٹ فائربریگیڈ کے اہلکاروہاں پہنچے اور اس آگ پر قابو پایا۔پٹرول پمپ کے ذمہ داروں نے کہاکہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے وقت اس کمرہ میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔وہاں سے گذرنے والے کئی افراد نے اس واقعہ کی ویڈیو اپنے سل فون کیمروں میں قید کرلی اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔


Recent Post

Popular Links