افغان طالبان کا پاکستان پر کنڑ اور خوست میں فضائی حملوں کا الزام

RushdaInfotech April 18th 2022 urdu-news-paper
 افغان طالبان کا پاکستان پر کنڑ اور خوست میں فضائی حملوں کا الزام

اسلام آباد۔ 17اپریل (آئی این ایس) افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ دفاع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی علاقوں کنڑ اور خوست میں بم باری کی ہے۔ طالبان حکومت نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو بھی وزارتِ خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستانی سفیر سے ملاقات میں طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی اور نائب وزیر دفاع الحاج ملا شیرین اخوند نے بھی شرکت کی۔طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امیر خان متقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خوست اور کنڑ جیسے واقعات کو روکنا بہت ضروری ہے۔طالبان کی جانب سے پاکستانی سفیر منصور خان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اس حوالے سے اعلیٰ پاکستانی حکام کو آگاہ کریں۔ افغان طالبان ذرائع کی جانب سے یہ دعوے سامنے آرہے ہیں کہ ہفتے کی صبح پاکستانی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔


Recent Post

Popular Links