اسرائیلی شدت پسندوں کی مسجد الاقصیٰ پر حملے کی دھمکی

RushdaInfotech April 18th 2022 urdu-news-paper
 اسرائیلی شدت پسندوں کی مسجد الاقصیٰ پر حملے کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس۔ 17اپریل (آئی این ایس) اسرائیلی فورسز کے ساتھ دو روز قبل ہونے والی پْرتشدد جھڑپوں کے بعد فلسطینی نمازی سنیچر کو الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں واپس آگئے۔ عرب نیوز کے مطابق فلسطین میں کشیدگی اور بے چینی برقرار ہے کیونکہ انتہا پسند یہودی گروہوں نے اتوار کو مسجد پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔مشرقی یروشلم کے ایک سیاسی تجزیہ کار نبیل فیدی نے بتایا ہے کہ یروشلم کے لوگ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کی عارضی تقسیم سے خوفزدہ ہیں جیسا کہ ہیبرون کی ابراہیمی مسجد میں ہوا تھا۔تاہم انہوں نے بتایا کہ الاقصیٰ پر ایسی پالیسی کامیاب ہونا ناممکن ہوگا۔نبیل فیدی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’اسرائیل مشرقی یروشلم میں رہنے والے 350000 فلسطینیوں کو مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے اندر رہنے والے فلسطینیوں سے الگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن حالیہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی متحد ہیں۔ یہ مسجد اقصٰی کا معاملہ ہے۔انہوں نے جمعے کے حملے کو فلسطینیوں کا ردعمل پرکھنے کی ایک آزمائش قرار دیا۔ نبیل فیدی کے بقول الاقصیٰ میں جو کچھ ہوا اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ فلسطین اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مسجد کو چھڑانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام کے اندر یہودی رسومات کی اجازت نہیں دیں گے۔


Recent Post

Popular Links