یوکرین میں پھنسی مزید 22 طالبات تلنگانہ واپس

RushdaInfotech March 1st 2022 urdu-news-paper
یوکرین میں پھنسی مزید 22 طالبات تلنگانہ واپس

حیدرآباد:28فروری (یواین آئی) جنگ زدہ ملک یوکرین میں پھنسے تلنگانہ کے طلبہ میں سے مزید 22طالبات حیدرآباد واپس ہوگئیں۔ایرانڈیا کی فلائٹ کے ذریعہ یہ طالبات کل شب واپس ہوئیں۔ان کے لئے خصوصی طیارہ کا انتظام کیاگیا تھا۔ایرپورٹ پر پروٹوکول کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور ان کو گلدستے پیش کئے۔دوسری طرف ان کے والدین اور رشتہ داروں نے ان کو گلے لگاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ان طالبات نے ان کی محفوظ طورپر واپسی پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے اظہار تشکرکیااور کہا کہ حیدرآباد لانے کے لئے تلنگانہ حکومت نے بہتر اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں وہ محفوظ طریقہ سے اپنے آبائی مقام پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مشرقی سمت میں مشکل صورتحال ہے جہاں طلبہ، میٹرو اسٹیشنوں کے بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔


Recent Post

Popular Links