حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش۔اسٹالس لگانے کا کام جاری

RushdaInfotech March 1st 2022 urdu-news-paper
حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش۔اسٹالس لگانے کا کام جاری

حیدرآباد:28فروری (یواین آئی) حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش جاری ہے۔اس میں 1800اسٹالس لگائے جارہے ہیں۔کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجرین یہ اسٹالس لگاتے ہیں۔نمائش آنے والوں نے کہاکہ ابھی پوری طرح نمائش نہیں کھلی ہے کیونکہ اسٹالس کا کام جاری ہے۔کشمیر کے ایک تاجر نے کہا کہ وہ ہر سال اس نمائش میں اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔اس کشمیری تاجر نے کہا کہ قبل ازیں جاریہ سال نمائش کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ واپس کشمیر چلے گئے تھے۔اس وجہ سے ان کا تقریبا دو لاکھ روپئے کا نقصان ہوا تھا۔بعض افراد نے مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اب تک نمائش میں 24فیصد اسٹالس بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چاردنوں کے بعد اسٹالس کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔نمائش میں تمام کے لئے ماسک کولازمی قراردیاگیا ہے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنایاجارہا ہے۔کئی افراد نے کہاکہ وہ بچوں کو تفریح کے لئے اس نمائش میں آئے تھے تاہم ہنوز اس میں مناسب طورپر اسٹالس نہیں لگائے گئے ہیں جس سے ان کو مایوسی ہوئی ہے۔بعض افراد نے کہا کہ کشمیری اسٹالس اور لکھنوئی اشیا ان کی پسندکی چیزیں ہیں۔نمائش کا داخلہ ٹکٹ 30روپئے رکھاگیا ہے۔ نمائش میں آنے والے ہر شخص کے لئے ماسک کا استعمال لازمی کردیاگیا ہے۔ داخلہ کے راستے پر سینی ٹائزردستیاب کروائے گئے ہیں اور ہر ایک شخص کوڈیجیٹل تھرمامیٹر سے جانچ کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔


Recent Post

Popular Links