یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کیلئے مورچہ سنبھالیں گے مودی سرکار کے 4 وزرا

RushdaInfotech March 1st 2022 urdu-news-paper
یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کیلئے  مورچہ سنبھالیں گے مودی سرکار کے 4 وزرا

نئی دہلی:28فروری(ایجنسی) یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شباب پر ہے۔ اس درمیان ہندوستان کی بھی تشویش بڑھ گئی ہے، کیونکہ یوکرین میں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے ڈرانے والے ویڈیوز بھی سوشیل میڈیا پر شیئر کئے جارہے ہیں۔ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کیلئے اب مودی سرکار نے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔ پیر کی صبح مودی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، جس میں کئی مرکزی وزرا اور افسر شامل تھے۔ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ چار کابینی وزرا یوکرین کے پڑوسی ممالک میں جائیں گے۔ ساتھ ہی وہ وہاں سے چلائے جارہے ہندوستانیوں کی نکاسی مشن کو کوآرڈینیٹ کریں گے۔سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ کچھ مرکزی وزرا طلبہ کو نکالنے کیلئے یوکرین کے پڑوسی ممالک کا دورہ کرسکتے ہیں۔ اس کام کیلئے باہر جانے و الے وزرا میں ہردیپ سنگھ پوری، جیوترادتیہ سندھیا، کرن رجے جو اور وی کے سنگھ شامل ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ تقریباً 16000 طلبہ یوکرین میں بنکروں یا اپنے ہوسٹلوں کے تہ خانوں میں چھپے ہوئے ہیں۔میٹنگ میں وزارت خارجہ کے کئی سینئر اہلکار بھی شامل تھے، جنہوں نے وزیر اعظم کو زمینی حالات کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ یوکرین کے پڑوسی ممالک تک ہندوستانی طلبہ کو بس، ٹرین یا دیگر وسائل سے لے جایا جارہا ہے۔ وہاں سے خصوصی طیاروں کے ذریعہ ان کو ہندوستان لایا جارہا ہے۔


Recent Post

Popular Links