این ایس ای کے سابق اعلیٰ افسر آنند سبرامنیم گرفتار

RushdaInfotech February 26th 2022 urdu-news-paper
این ایس ای کے سابق اعلیٰ افسر آنند سبرامنیم گرفتار

نئی دہلی-25فروری (یو این آئی) مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے سابق اعلیٰ افسر آنند سبرامنیم کو مبینہ طور پر کچھ تاجروں کو فائدہ پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے -ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی-انہوں نے بتایا کہ گروپ کے سابق آپریٹنگ آفیسر اور سابق مینیجنگ ڈائریکٹر چترا رام کرشنا کے مشیر آنند سبرامنیم کو جمعرات کی رات دیر گئے چنئی سے گرفتار کیا گیا- مسٹر سبرامنیم کو یکم اپریل2013سے چیف اسٹریٹجک ایڈوائزر بنایا گیا تھا- اس کے بعد انہیں یکم اپریل2015سے21/ اکتوبر2016 تک دوبارہ اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا-تحقیقات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد آنند سبرامنیم، چترا رام کرشنا اور روی نارائن کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا- سی بی آئی نے گزشتہ ہفتے چترا رام کرشن سے پوچھ گچھ شروع کی تھی-ذرائع نے بتایا کہ چترا رام کرشنا پر مبینہ روحانی گرو کے ساتھ شیئر بازار کے مالیاتی تخمینوں، کاروباری منصوبوں اور بورڈ کے ایجنڈے سمیت متعدد معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے -کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ این ایس ای کے مالیاتی اور کاروباری منصوبوں کا اشتراک کرنا اسٹاک ایکسچینج کی بنیادوں کو ہلا سکتا ہے - سیبی نے چوک کیلئے رام کرشنا، ایکسچینج اور دیگر اعلیٰ سابق افسروں پر بھی جرمانہ عائد کیا- چترا رام کرشنا اور آنند سبرامنیم کو بعد میں کسی بھی بازار، ادارے یا سیبی کے ساتھ رجسٹرڈ کسی بچولئے کے ساتھ جڑنے سے روک دیا گیا تھا جبکہ روی نارائن پر دو سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی تھی-سیبی نے این ایس ای کو1.54کروڑ روپے کی لیو این کیش منٹ اور چترا رام کرشنا کے2.83کروڑ روپے کے مؤخربونس کو بھی ضبط کرنے کی ہدایت دی- تاہم ایکسچینج نے اسے برقرار رکھا اور رقم اپنے انویسٹر پروٹیکشن فنڈ ٹرسٹ میں جمع کرادی - محکمہ انکم ٹیکس نے اس سال17فروری کو ممبئی میں چترا رام کرشنا کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی- سی بی آئی نے سیبی کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور کیس سے متعلق دستاویزات جمع کیں -


Recent Post

Popular Links