مودی کی گجرات ریاست کے آشاورکرس کی تنخواہ سے تلنگانہ کے آشاورکرس کی تنخواہ زیادہ: جگدیش ریڈی

RushdaInfotech February 21st 2022 urdu-news-paper
مودی کی گجرات ریاست کے آشاورکرس کی تنخواہ سے  تلنگانہ کے آشاورکرس کی تنخواہ زیادہ: جگدیش ریڈی

حیدرآباد:20فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے ریمارک کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی ریاست گجرات میں آشاورکرس کو صرف چارہزار روپئے تنخواہ دی جارہی ہے جبکہ تلنگانہ میں آشاورکرس کو ماہانہ 9750روپئے دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے شمالی ہند کی دیگر ریاستوں مدھیہ پردیش اورراجستھان کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان ریاستوں میں آشاورکرس کو ماہانہ تین ہزارروپئے تنخواہ اداکی جارہی ہے۔انہوں نے ضلع سوریہ پیٹ میں آشاورکرس میں موبائل فونس کی تقسیم کی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آشاورکرس کے کام کی ستائش کی اور کہاکہ ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں آشاورکرس کوریاستی حکومت تنخواہیں ادا کررہی ہے۔ان کی خدمات کو حکومت نے تسلیم کرتے ہوئے ان کو اسمارٹ فونس حوالے کئے ہیں جس کی تقسیم آج عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کورونا وبا کے دوران آشاورکرس کی خدمات کو بہتر اور مثالی قراردیا اور کہا کہ آشاورکرس نے عوام کو اس وبا کے دور میں بہتر نگہداشت صحت خدمات فراہم کی تھیں۔مشکل حالات میں بھی ان کی خدمات لائق ستائش رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت عامہ میں تلنگانہ ملک میں نمبرون مقام پر ہے جبکہ یوگی کا اترپردیش صحت عامہ کے معاملہ میں سب سے آخری مقام پر ہے۔انہوں نے ساتھ ہی عزم کیا کہ تلنگانہ کو صحت عامہ کے معاملہ میں دنیا بھر میں نمبرون مقام پر لایاجائے گا جس کے لئے تمام کو مساعی کرنے کی ضرورت ہے۔سوریہ پیٹ حلقہ اسمبلی میں 330آشاورکرس کو اسمارٹ فونس دیئے گئے، ضلع سوریہ پیٹ میں 1070، ریاست بھر میں 2700آشاورکرس کو یہ اسمارٹ فونس دیئے جائیں گے۔


Recent Post

Popular Links