دہلی فساد کی عدالتی جانچ کا مطالبہ،جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے معقول قراردیا

RushdaInfotech February 9th 2022 urdu-news-paper
دہلی فساد کی عدالتی جانچ کا مطالبہ،جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے معقول قراردیا

  نئی دہلی-8فروری (یو این آئی) آج دہلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی عدالتی تحقیقات کے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانامحمود مدنی کے مطالبہ کو معقول قرار دیتے ہوئے اس کی اگلی سماعت کیلئے 16فروری کی تاریخ مقرر کردی-اس سلسلے کی ایک جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اہم سماعت ہوئی، جس میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانامحمود مدنی کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ پورے فساد کی انکوائری کے لیے عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے اور دہلی پولیس کو ہدایت دی جائے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی حفاظت کرے -شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوسال مکمل ہونے والے ہیں، لیکن اس کے باوجود فساد برپاکرنے والوں اور اس کے پس پشت کارفرما طاقتوں کا چہرہ بے نقاب نہیں ہو پایا ہے، پولیس اور عوامی تحقیق کاروں کی آراء لگاتار الگ الگ رخ پر ہیں، دہلی جیسے انتہائی حساس شہر میں اس طرح کا واقعہ کسی بھی طرح غیر منظم طور سے یا اچانک ابلنے والے جذبات کی بنیاد پر رونما نہیں ہو سکتا، بلکہ اس کے پیچھے منظم طریقے سے تیاری کی گئی تھی، اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس سانحہ کی تہہ تک پہنچا جائے اور اصل مجرموں کو بے نقاب کیا جائے -عدالت میں دہلی پولیس کی طرف سے سالیسٹر جنرل امن لیکھی نے نمائندگی کی، جبکہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ محترمہ جون چودھری اور ایڈوکیٹ محمد طیب خاں پیش ہوئے -عدالت نے جمعیۃ علماء ہند کی درخواست کو ویلڈ(معقول) قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ۶افروری کو سماعت ہو گی-واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند دہلی ہائی کورٹ میں دوعرضیاں داخل کر رکھی ہیں جو دو سالوں سے زیر التوا ہیں، اس کے علاوہ عدالت میں آج مزید چار عرضیوں پر بھی سماعت ہوئی-
جمعیۃ علماء ہند اس کے علاوہ مختلف عدالتوں میں فساد کے بعد گرفتار بے قصور لوگوں کے مقدمات بھی لڑرہی ہے اس تناظر میں آج میں دہلی فساد سے قانونی پیروی کے نگراں اور جمعیۃ علما ء ہند کے سکریٹری ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی نے کہا کہ آج سبھی لوگوں کا احساس ہے کہ دہلی فساد میں چند ایسے پہلو ہیں جن کی انکوائری ضروری ہے اور جن کے بغیر انصاف کا پروسیس آگے نہیں بڑھ پارہا ے - اس لیے ٹھوس اور جامع انکوائری نہایت اہم ہے -


Recent Post

Popular Links