پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی:انادانی

RushdaInfotech January 17th 2022 urdu-news-paper
پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی:انادانی

ملولی:16جنوری (سالارنیوز)حکومت کی طرف سے زیاد ہ فنڈ حاصل کرکے حلقے کے عوام کیلئے درکار ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی،پینے کے پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔یہ بات رکن اسمبلی ڈاکٹر کے انادانی نے کہی۔انہوں نے یہاں تعلقہ کے ندگٹہ،کیات گوڈنادوڈی،انچے دوڈی،کندے گالا،امرت شورہلی،کلوویرناہلی دیہات میں 3.39کروڑ روپئے کی لاگت کے جل جیون مشن کے تعمیر ی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ انسان کیلئے غذا جتنی اہم ہے پانی بھی اتناہی اہم ہے۔حلقے کے عوام کو پینے کے پانی کا مسئلہ پیش نہ آئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں۔دیہی علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور قریوں کی مجموعی ترقی کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔دیہی علاقوں کی سڑکوں،ٹرانسپورٹیشن اور پینے کے پانی کی فراہمی کے ساتھ پاکی وصفائی سمیت دیگر تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ندگٹہ دیہات میں امبیڈ کر بھون کی تجدید کاری کاکام جاری ہے۔ٹھیکہ داروں کو ہدایت دی کہ تعمیری کام معیاری ہونے چاہئیں،گھٹیاتعمیری کام کرنے والے ٹھیکہ داروں کو ہرگز بخشانہیں جائے گا۔اس موقع پر جے ڈ ی ایس کے تعلقہ صدر ملے گوڈا،ستیش،رامنااور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links