جذام کی بیماری کے تعلق سے بیداری پیداکی جائے:لتا

RushdaInfotech January 17th 2022 urdu-news-paper
جذام کی بیماری کے تعلق سے بیداری پیداکی جائے:لتا

چکبالاپور:16 جنوری (محمد جیلانی۔نامہ نگار) 30 جنوری سے جذام کی بیماری کے متعلق بیداری لانے اور اس بیماری کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے مہم چلائی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آ ر لتا نے کہی۔انہوں نے اپنے دفتر کے میٹنگ ہال میں طلب کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں مکمل طور پر جذام کی بیماری کے خاتمے کیلئے متعلقہ افسروں کو توجہ دینی چاہئے۔ ضلع کے ہر ایک قریہ میں بیداری لائی جانی چاہئے اور عوام کو اس کے متعلق معلومات فراہم کرنی چاہئے۔ اس سلسلہ میں اس ماہ کی 30تاریخ سے 13فروری تک ایک مہم چلائی جارہی ہے۔اس بارے میں عوام کو مکمل طور پر بیدار کرنے کیلئے عوامی مقامات جیسے بس اسٹانڈس ودیگر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جذام کی بیماری اور اس کی مخالفت میں بینرس و پوسٹرس لگائے جانے چاہئیں۔ ان پوسٹرس کا اجراء بھی آج ہی کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر آ رلتا نے بتایا کہ اندردھنش ٹیکہ اندوزی کو بھی ضلع بھر کے دوسال سے کم عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو ان کے تمام ٹیکہ اندوزی کے ساتھ اندرا دھنش ٹیکہ بھی دینے کے سلسلہ میں توجہ دینی چاہئے۔ یہ ٹیکے 7فروری،7مارچ اور 7/اپریل کو لگائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں بیداری مہم چلاکر عوام کو معلومات فراہم کرنی چاہئے۔اس موقع پر ضلع ڈی ایچ او ڈاکٹر اندار کباڈے سمیت تمام تعلقوں کے ہیلتھ آفیسرس شریک تھے۔


Recent Post

Popular Links