فصلوں کی تباہی کے معاوضے کی فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے:بچے گوڈا

RushdaInfotech January 15th 2022 urdu-news-paper
فصلوں کی تباہی کے معاوضے کی فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے:بچے گوڈا

دوڈبالاپور:14جنوری (سالارنیوز)ضلع میں بارش سے ہوئے نقصان ا ورفصلوں کی تباہی کیلئے معاوضے کی تقسیم میں تاخیرنہیں کی جانی چاہئے،فوری معاوضہ دیاجاناچاہئے۔یہ بات رکن پارلیمان بی این بچے گوڈانے کہی۔انہوں نے یہاں بنگلور دیہی ضلع انتظامیہ بھون میں منعقدہ دیشاکے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ راستوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری فنڈکا مکمل استعمال نہیں ہواہے،سنسد آدرش گرام منصوبے کے تحت منتخب کئے گئے قریوں میں جاری مختلف ترقیاتی وتعمیری کا م فوری مکمل کئے جائیں۔محکمہ بہبود خواتین واطفال اور محکمہ صحت کے منصوبوں کے نتیجہ خیز نفاذ کو ممکن بنائیں اور ماں بچہ کی اموات کے معاملوں میں کمی لانے کیلئے جدوجہد کی جائے۔محکمہ بہبود پسماندہ طبقات،محکمہ اقلیتی بہبودکے ذریعے طلبہ کو دی جانے والی اسکالر شپ کے معاملے میں صد فیصد کامیابی حاصل کرنی ہوگئی اور ہر مستحق طالب علم کو اسکالرشپ فراہم کرنی ہوگی۔ کسانوں کے بچوں کیلئے جاری کی گئی نئی اسکالر شپ کے پروگرام کو بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کریں۔رکن پارلیمان نے مزید کہاکہ کسان اپنی مرضی سے نیلگیری کے درخت نکالیں اس کیلئے محکمہ جنگلات کے افسروں کو مہم چلانی ہوگی اور کسانوں میں بیداری لانی ہوگی۔ نیلگیری کے درختوں کے بجائے لال صندل،ناریل اور دیگر کے درخت اگانے کے بارے میں کسانوں کو منانے کی کوشش کریں۔بچے گوڈا نے کہا کہ موسم گرما قریب ہے،ضلع میں پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ پیش نہ آئے ایسے اقدامات کئے جائیں۔ضلع کے چاروں اسمبلی حلقوں کے اراکین اسمبلی کی طرف سے حکومت کو تجویز پیش کی جائے اور زیادہ سے زیادہ فنڈ حاصل کر کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے سرینواس،ضلع پنچایت سی ای او کے ریونپااور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links