بینفا ادارے کی طرف سے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائین کا آغاز

RushdaInfotech January 14th 2022 urdu-news-paper
 بینفا ادارے کی طرف سے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائین کا آغاز

بنگلورو۔13جنوری(سالار نیوز)شہر بنگلورو کے ایک فلاحی ادارے بنگلورو فرینڈس الاٹنس (بینفا) نے شہر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اس کی زد میں آنے والے افرا د کی طبی رہنمائی کے لئے ایک مفت ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے اوراس کے لئے دو مخصوص ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ بات بینفا کی ٹرسٹی شمیم فاطمہ نے بتائی۔ اس ہیلپ لائن کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ 24/7رابطہ پر مشتمل اس ہیلپ لائن کے ذریعے کووڈ اور ڈینٹل مریضوں کی رہنمائی کے لئے دو ڈاکٹرس مقرر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینفا کی ڈائرکٹر ڈاکٹر حلیمہ یزدانی روزانہ دوپہر2تا 4بجے کووڈ مریضوں کی آن لائن رہنمائی کریں گی جبکہ روزانہ صبح11بجے تا 1بجے ڈاکٹر فردوس سنوبر ڈینٹل مریضوں کی مفت رہنمائی کریں گی۔ اس موقع پر بینفا کے وائس چیرمین عبد الرزاق خان نے کہا کہ کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر میں مناسب معلوما ت نہ ہونے کے سبب لوگوں کو جس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اس کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے یہ ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی جانب سے علاقہ میں ضرورت مند افراد کی نشاندہی کر کے ان کو مائیکرو کریڈٹ نظام کے ذریعے مالی مدد دی جا رہی ہے۔ ان قرضوں پر بینفا کی طرف سے کوئی سود یا سرویس چارجس نہیں لئے جاتے بلکہ جتنی مالی مدد لی جاتی ہے لوگوں کو صرف اتنی ہی لوٹانی پڑتی ہے۔


Recent Post

Popular Links