ریاستی حکومت کو ہا ئی کورٹ کی ہدایت کے سی ویلی پراجکٹ پر آئی آئی ایس سی رپورٹ پیش کرے

RushdaInfotech January 14th 2022 urdu-news-paper
ریاستی حکومت کو ہا ئی کورٹ کی ہدایت کے سی ویلی پراجکٹ پر آئی آئی ایس سی رپورٹ پیش کرے

بنگلورو13جنوری(سالار نیوز)ریاستی ہا ئی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ چکبالا پور،کولار اور بنگلور دیہی اضلاع کے تالا بوں کے لئے کے سی ویلی کے صاف کردہ پانی کو بہانے کی اسکیم سے ما حولیات پر ہونے والے مضر اثرات کے سلسلہ میں اسٹڈی کر کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس(آئی آئی ایس سی) کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ اس سلسلہ میں داخل مفاد عامہ عرضی کی سماعت کر تے ہو ئے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کی قیادت والی ڈویژنل بنچ نے یہ ہدایت دی۔ سماعت کے دوران بنچ نے بتا یا کہ عدالت نے11نومبر2019ء کو آئی آئی ایس سی کو ہدایت دی تھی کہ کے سی ویلی پراجکٹ سے ہو نے والے مضر اثرات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جا ئے،جس کے تحت ماہرین کمیٹی نے رپورٹ تیار کی ہے۔ اس موقع پر سرکاری وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لئے وقت طلب کیاتھا۔ اس درمیان عرضی گزار آنجنیا ریڈی کے وکیل نے گزارش کی کہ ہا ئی کورٹ کے چند عبوری احکامات کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے جن کاسماعت اگلے چند ہفتوں میں ہوگی،جس کے بعد ہا ئی کورٹ میں سماعت ملتوی کی جا ئے۔ اس گزارش پر مثبت رد عمل ظاہر کر تے ہو ئے بنچ نے سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کی۔


Recent Post

Popular Links