منتری مال:تالہ لگانے کی بجائے جائیداد ضبط کی جا ئے بی بی ایم پی کو ریاستی ہا ئی کورٹ کی ہدایت

RushdaInfotech January 14th 2022 urdu-news-paper
منتری مال:تالہ لگانے کی بجائے جائیداد ضبط کی جا ئے بی بی ایم پی کو ریاستی ہا ئی کورٹ کی ہدایت

بنگلورو۔13جنوری(سالار نیوز)ریاستی ہائی کورٹ نے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کو ہدایت دی ہے کہ ٹیکس وصولی کے سلسلہ میں بار بار منتری مال کو مقفل کرنے کی بجائے انتظامیہ کے بینک کھاتوں،منقو لہ یا غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر کے سیول عدالت میں معاوضہ حاصل کیا جائے۔تقریباً6کروڑ روپئے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر ملیشورم میں واقع منتری مال کو دسمبر2021میں ڈالے گئے تالے کو نکا لنے بی بی ایم پی کو ہدایت دینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے منتری مال انتظامیہ بورڈ کے ابھیشک پراب بلڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی اور ہمارا شیلٹرز پراٹیو یٹ لمیٹیڈ کمپنیوں کی جانب سے ہا ئی کورٹ میں عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ان عرضیوں کی سماعت کرتے ہو ئے جسٹس ہیمنت چندن گوڈر پر مشتمل واحد رکنی ہائی کورٹ بنچ نے یہ ہدایت دی۔ بنچ نے کہا کہ بار بار تالہ لگانے کی بجائے مال کے بینک کھاتوں،منقولہ یا غیرمنقولہ جائیدادضبط کر کے سیول عدالت میں معاوضہ کے لئے عرضی داخل کی جاسکتی ہے۔10دسمبر2021کو ہوئی سماعت کے دوران بی بی ایم پی نے عدالت کو بتایا تھا کہ منتری مال کی جانب سے کئی سال سے کروڑوں روپئے جائیداد اور بلڈنگ ٹیکس باقی ہے اور مال نے 2021ء کے آغاز میں ہی ٹیکس مکمل ادا کرنے کا مچلکہ لکھ کر دیا تھا۔لیکن وعدہ خلافی کرنے کی وجہ سے مقفل کیا گیا۔اس کے جواب میں منتری مال کے وکلاء نے بتا یا کہ تالہ لگانے سے قبل نوٹس نہیں دی گئی،کووڈ کی وجہ سے وقت پر ٹیکں ادا نہیں کیا جا سکا اورتالہ لگانے سے کاروبار بھی نہیں ہوا ہے اور عملہ کو تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی بی ایم پی کو تالہ کونہ لگانے کی ہدایت دی جائے تاکہ مرحلہ وار ٹیکس ادا کیا جاسکے۔اس سلسلہ میں ہا ئی کورٹ نے احکامات جاری کئے تھے کہ13دسمبر تک منتری مال2کروڑ روپئے ادا کرے، لیکن منتری مال کے اس رقم کو ادا کرنے میں نہ کام رہنے پر بی بی ایم پی نے تالا لگا دیا ہے۔


Recent Post

Popular Links