مستقل اساتذہ کیلئے طلبہ کے ساتھ پدیاترا کرنے رعیت سنگھا کا فیصلہ

RushdaInfotech January 14th 2022 urdu-news-paper
مستقل اساتذہ کیلئے طلبہ کے ساتھ پدیاترا کرنے رعیت سنگھا کا فیصلہ

ملباگل:13جنوری (نامہ نگار) ہیبنی سرکاری کنڑا ہائر پرائمری اسکول کیلئے مستقل اساتذہ کی نامزدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے 20جنوری بروز جمعرات اسکول کے بچوں کے ساتھ بی ای او دفتر تک پد یاترا نکالنے کا رعیت سنگھا کی جانب سے فیصلہ کیا گیا۔ اسکول میں طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رعیت سنگھا کے ضلع کارگزار صدر ہیبنی آنند ریڈی نے کہا کہ 150طلبہ پر مشتمل اس اسکول میں ابھی تک مستقل اساتذہ کی تقرری نہیں ہوئی ہے،جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سرکاری اسکولوں کی ترقی کیلئے کروڑوں روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ تعلقہ صدر یلوولی پر بھاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو اب تجارت کا ذریعہ بنایا جارہا ہے اور سرحدی علاقہ میں موجود اس اسکول میں مستقل اساتذہ کی تقرری کیلئے کئی مرتبہ گزارش کرنے کے باوجو د کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اسکول میں میر معلم اور دیگر اساتذہ نہ ہونے سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دقت کا سامنا ہے۔ اسی لئے 20جنوری کو پدیاترا نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر آئتا نڈھلی منجوناتھ، کولار تعلقہ صدر ایکمبا ہلی منجوناتھ، ہیبنی رام مورتی، ننگلی کشور ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links