سوریہ نرسنگ کالج میں قومی یوم نوجوانان وتربیتی پروگرام

RushdaInfotech January 14th 2022 urdu-news-paper
سوریہ نرسنگ کالج میں قومی یوم نوجوانان وتربیتی پروگرام

شیموگہ:13جنوری (سالارنیوز) سوریہ نرسنگ کالج، شیموگہ میں قومی یوم نوجوانان کے پیش نظر سوامی وویکا نندا جینتی اور کالج کے طلبہ کو قیادت کے تعلق سے تربیتی پروگرام کا انعقاد جے سی آئی شیموگہ شراوتی یونٹ کی جانب سے کیا گیا۔ سوامی وویکا نندا کی تصویر کی گلپوشی کے ذریعہ تربیت کا آغاز کرتے ہوئے زونل کوچ جے سی بھارتی، رام کرشنا نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ سوامی وویکا نندا کے اصولوں پر چلتے ہوئے تعلیم حاصل کرے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اقدار پر مبنی تربیت حاصل کریں۔ وویکا نندا نے ملک کی تہذیب وسا لمیت کی بقاء کیلئے جدوجہد کی اور ہندوستانی تہذیب وثقافت کو پوری دنیا میں عام کیا۔ اس موقع پر طالبہ چائترا نے سوامی وویکا نندا کے شکاگو کانفرنس کی روداد تفصیل کے ساتھ پیش کی۔ جے سی کی صدر سومیا ارلپا نے شخصیت سازی پر خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو شخصیت سازی پر زور دیا۔ اس موقع پر جے سی نیترا وتی،سکریٹری ممتا شیونا، سرینواس، کویتا ساگر، یحییٰ، اشون، صبغت اللہ ودیگر کے علاوہ کالج کے اساتذہ طلبہ ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links