ویکسی نیشن مہم میں کوتاہی۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا

RushdaInfotech January 14th 2022 urdu-news-paper
ویکسی نیشن مہم میں کوتاہی۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا

ایچ ڈی کوٹے:13جنوری (سالاررنیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر بگادی گوتم نے تعلقہ کے سرکاری افسروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کووِڈ سے نمٹنے ویکسی نیشن مہم ایمانداری سے مکمل کرنے کا ان کا ارادہ نہیں ہے۔ تعلقہ سرکاری اسپتال کا ضلع پنچایت سی ای او یوگیش اور ٹیم کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں کووِڈ پر قابو پانے اٹھائے گئے اقدامات، متاثرین کا علاج اور تعلقہ انتظامیہ ومحکمہ صحت کی جانب سے دی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اسپتال کے اندر داخل ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر نے کووِڈ متاثرین کے داخلہ کے انتظامات، بستروں کی سہولت، آکسیجن یونٹ، آکسیجن پلانٹ ودیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہو ں نے تحصیلدار اور تعلقہ صحت افسر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعلقہ میں اب تک 15ہزار افراد نے ویکسین نہیں لیا ہے، اس سلسلہ میں دونوں افسروں کو تین مرتبہ پیغام روانہ کرنے کے باوجود کارروائی نہیں کی۔ اس موقع پر تحصیلدار نرگند، تعلقہ صحت افسر ڈاکٹر روی کمار، اسپتال کے اڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سومنا، ڈاکٹر پرجول، تعلقہ پنچایت ای او جیرالڈ راجیش، منسپل چیف افسر اشوک ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links