میکے داٹو پدیاترا منسوخ کرنے شیوکمار اور سدارامیا کے نام ایس ایم کرشنا کا مکتوب

RushdaInfotech January 13th 2022 urdu-news-paper
میکے داٹو پدیاترا منسوخ کرنے  شیوکمار اور سدارامیا کے نام ایس ایم کرشنا کا مکتوب

بنگلورو۔12/جنوری (سالارنیوز) سینئر سیاستدان اور سابق مرکزی وزیر و سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیراعلیٰ سدارامیا سے اپیل کی ہے کہ وہ میکے داٹو پدیاترا فوری طور پر روک دیں۔ان دونوں قائدین کے نام ایک مکتوب میں ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ اس پدیاترا کی وجہ سے عوام میں غیر ضروری طور پر انتشار پیدا ہورہا ہے اور خدشات ہیں کہ اس کی وجہ سے ریاست میں کورونا معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی لئے انہوں نے دونوں رہنماؤں سے مانگ کی ہے کہ یاترا کو روک دیں۔ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ میکے داٹو معاملے میں کرناٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں بشمول کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس ایک ہی جانب ہیں۔ریاست کے مفادات پر سودے بازی کسی سیاسی جماعت کو منظور نہیں ہے۔اس معاملے میں تینوں سیاسی جماعتوں کو مل کر قانونی جنگ کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال جو پدیاترا نکالی جارہی ہے وہ موجودہ کووڈ کے ماحول میں ہونے کے سبب اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ یاترا کووڈ کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔اس کی وجہ سے ریاست کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔لہٰذایاترا کو عوام کے مفاد میں موخر کیا جائے۔


Recent Post

Popular Links