کرناٹک میں کورونا کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ جاری 21390 میں صرف بنگلور کے15ہزار سے زائد معاملے

RushdaInfotech January 13th 2022 urdu-news-paper
کرناٹک میں کورونا کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ جاری 21390 میں صرف بنگلور کے15ہزار سے زائد معاملے

بنگلورو۔12/جنوری (سالارنیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بے تحاشہ اضافے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پوری ریاست میں 21/ہزار اور شہر بنگلور میں 15ہزار سے زائد نئے کورونا معاملے سامنے آئے ہیں۔وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کے سدھاکر کی طرف سے ٹوئٹر پردی گئی اطلاع کے مطابق ریاست بھر میں 21390نئے کیسوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔صرف شہر بنگلور میں 15617 کورونا معاملے سامنے آئے ہیں۔مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 1541کووڈ مریضوں کو رخصت کیا گیا۔ ریاست بھر میں فعال کووڈ کیسوں کی تعدادایک لاکھ کے قریب ہوتی جارہی ہے۔سدھاکر نے بتایا کہ فعال کیسوں کی مجموعی تعداد93009ہے جبکہ شہر بنگلور میں فعال کیس73ہزار سے زائد ہیں۔ ریاست بھر میں کووڈ کے سبب10لوگوں کی موت ہوئی جن میں سے 6کا تعلق بنگلورو سے ہے۔ ریاست بھر میں 1.95لاکھ کووڈ ٹسٹ کروائے گئے۔


Recent Post

Popular Links