شہر میں لاک ڈاؤن پرکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے بھیڑ کم کرنے کیلئے بازاروں کو عارضی طور پر منتقل کیا جا ئے گا۔ گور گپتا

RushdaInfotech January 13th 2022 urdu-news-paper
 شہر میں لاک ڈاؤن پرکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے  بھیڑ کم کرنے کیلئے بازاروں کو عارضی طور پر منتقل کیا جا ئے گا۔ گور گپتا

بنگلورو12جنوری(سالار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا نے کہا کہ شہر میں کووڈ اور اومیکرون کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر شہر کے بازاروں کو منتقل کیا جا ئے گا۔اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہو ئے گورو گپتا نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ شہر میں بھیڑ کو کم کرنا ضروری ہے،اس لئے شہر کے بازاروں کو عارضی طور پر منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بازاروں کو منتقل کرکے دوسری جگہ فراہم کرنے کے سلسلہ میں بیو پاریوں سے تبا دلہ خیال کیا جا ئے گا۔اسی طرح پو لیس افسران کا بھی اجلاس طلب کیا جا ئے گا،اور تمام کی سہولت اور کووڈ کے معاملات میں کسی طرح کا کوئی اضافہ نہ ہو اس کے لئے کووڈضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کرنے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی وارنگ دی جا ئے گی۔گور گپتا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شہر میں کووڈ کے معا ملات میں مزید اضافہ کے خدشات ہیں،اس لئے بی بی ایم پی نے اس پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ کئی ممالک میں کووڈ کی تیسری لہر زوروں پر ہے،اس لئے ہمیں چائیے کہ چوکنا رہیں۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں کووڈ کے معا ملات اضافہ کے پیش نظر، کووڈ کئیر سنٹرز کو ہر اسمبلی حلقہ میں قائم کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ اسمبلی حلقہ میں قائم کئے جانے والے کووڈ کئیر سنٹر کا نام، پتہ،بستروں کی تعداد،آکسیجن بستروں کی تعداد،آکسیجن سلنڈروں کی تعداد سمیت دیگر تمام تفصیلات حاصل کرنے کے لئے انہوں نے افسروں کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ پر قابو پانے کے لئے عوام لاز می طور پر ماسک کا استعمال اور سماجی دوری اختیار کریں۔بی بی ایم پی چیف کمشنر نے کہا کہ شہر میں کووڈ کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہو ئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ آج شہر میں کووڈ کے15ہزار معا ملات درج ہو ئے ہیں۔،آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ کے خدشات کافی زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپارٹمنٹ کے مالکان،ریسی ڈینٹ ویلفیر اسو سی ایشن کو چائیے کہ وہ احتیاطی اقدامات پر زور دیں۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں کنٹین منٹ زونس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،اس پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا ئیں گے۔


Recent Post

Popular Links