اومیکرون سے نمٹنے بنگارپیٹ انتظامیہ تیار:نارائن سوامی

RushdaInfotech January 13th 2022 urdu-news-paper
اومیکرون سے نمٹنے بنگارپیٹ انتظامیہ تیار:نارائن سوامی

بنگارپیٹ -12جنوری (احسان اللہ،نامہ نگار)کورونا کی تیسری لہر خوفناک شکل لے سکتی ہے - کورونا اوراومیکرون سے نمٹنے کیلئے تعلقہ انتظامیہ پوری طرح تیار ہے - یہ بات بنگارپیٹ کے رکن اسمبلی ایس این نارائن سوامی نے کہی- انہوں نے یہاں کے جنرل اسپتال میں بوسٹر ڈوزکے سلسلے کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب کورونا کا سلسلہ شروع ہوا -عوام کو کئی طرح کی پریشانی اٹھانی پڑی - دوسری لہرکے دوران اسپتالوں میں مریضوں کو آکسیجن کی بھی کمی پیش آئی جس سے اموات کی تعداد اضافہ ہوگیا -اب تیسری لہر بھی شروع ہوچکی ہے -اس سے نمٹنے اور تعلقہ بھر میں کورونا کے معاملات پر قابو پانے کیلئے آج سے بوسٹر ڈوز دیا جارہا ہے -پہلے مرحلے میں 60سال سے زیادہ عمر کے افراد اورفرنٹ لائن ورکرس یہ ڈوز دیا جارہا ہے -دوسرا ڈوز لینے کے 9ماہ بعد بوسٹر ڈوز لیا جاسکتا ہے - تعلقہ میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے تعلقہ کے تمام افسر دن اوررات کام کررہے ہیں -اس کام میں صرف بنگارپیٹ کے تحصیلدار ایم دیانند ساتھ نہیں دے رہے ہیں - تحصیلدار تعلقہ میں صرف دکھاوے کے کام کرنے میں مصروف ہیں - بنگارپیٹ تعلقہ پنچایت کے ای او وینکٹیش اپا نے بھی اگلے دنوں میں تعلقہ کے تمام پی ڈی او کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے بیداری کیمپ منعقد کئے جائیں گے - رکن اسمبلی اس موقع پر تعلقہ بھر کے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے -اس لئے ہم سب کو باقاعدہ کووڈ ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے - ماسک کا استعمال،سینی ٹائزر اورسماجی فاصلے کی برقراری سمیت دیگر تمام احتیاطی اقدامات کریں گے - اس موقع پر اسپتال کے اے ایم او یونی مورتی بنگارپیٹ تعلقہ پنچایت کے ای او وینکٹیش اپا، زراعت کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر آصف اللہ، سوشیل ویلفیر افسر منی راج، ہیلتھ افسر روی کمار، اوردیگر موجود تھے -


Recent Post

Popular Links