لاری کی ٹکر سے کار میں سوار4افراد ہلاک سلسلہ ورا ٹکر کی وجہ سے3کاروں،2کینٹر اور ایک لاری کو نقصان

RushdaInfotech January 10th 2022 urdu-news-paper
لاری کی ٹکر سے کار میں سوار4افراد ہلاک سلسلہ ورا ٹکر کی وجہ سے3کاروں،2کینٹر اور ایک لاری کو نقصان

بنگلورو۔9جنوری (سالار نیوز) تیز رفتار لاری ویگنار کار کو ٹکر مار دینے کے نتیجہ میں کار میں سوارکیرلا کے4افراد ہلاک ہو نے کا حادثہ جمعہ کی رات کمار سوامی لے آؤٹ ٹرافک پو لیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت محمد فاضل (25)، ابھیلیش (25)، جینا(26) اور شلپا(30) کے طور پر کی گئی ہیں۔کیرلا سے تعلق رکھنے والے مہلوکین شہر کے بومنہلی میں مقیم تھے۔پولیس کے مطابق فاضل،ابھیلیش اور جینا سافٹ ویر انجینئر اور شلپا نجی اسکول کی ٹیچر تھی۔ چاروں ویگنار کار میں سوار ہو کر رات 9.30 بجے نائس روڈ کے پور ونکرا اپارٹمنٹ سے قریب جاتے وقت تمل ناڈو سے آرہی تیز رفتار لاری نے ٹکر مار دی،جس کی وجہ سے سلسلہ وار ٹکر ہو ئی۔لاری کی ٹکر سے ویگنار کار میں سوار دو لڑکیاں سمیت چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔چاروں مہلوکین کہاں روانہ ہوئے تھا اس کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سلسلہ وار ٹکر کی وجہ سے 3کاریں،2کینٹرس اور ایک لاری کو نقصان پہنچا ہے۔ان گاڑیوں میں سوار 5افراد کو چوٹیں لگی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جو خطرہ سے باہر ہیں۔اطلاع پا کر کمار سوامی ٹرافک پو لیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا اور معا ملہ درج کر لیا ہے۔ اس سلسلہ ورا ٹکر کی وجہ سے نائس روڈ پر کافی دیر تک ٹرافک جام رہا ہے،ٹرافک پو لیس اہلکار کافی دیر تک جد وجہد کرنے کے بعد ٹرافک بحال کیا۔ حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے،پو لیس ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔


Recent Post

Popular Links