پنیت راجکمار کے کانسہ کے مجسمہ کو بی بی ایم پی احاطہ میں نصب کرنے کی اجازت

RushdaInfotech January 10th 2022 urdu-news-paper
پنیت راجکمار کے کانسہ کے مجسمہ کو بی بی ایم پی احاطہ میں نصب کرنے کی اجازت

بنگلورو۔9جنوری(سالار نیوز)کنڑا فلموں کے اداکار آنجہانی پنیت راجکمار کا پہلا کانسہ کا مجسمہ بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) صدر دفتر احاطہ میں نصب کیا جا ئے گا۔ بی بی ایم پی صدر دفتر میں موجود راج کمار گلاس ہاؤز کے سامنے مئیر متنا اور راجکمار کے مجسموں کے بازو پنیت راج کمار کا مجسمہ نصب کر نے کے لئے بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر راکیش سنگھ نے اجازت دے دی ہے۔ پنیت راجکمار کی وفات کے بعد بی بی ایم پی ایمپلائز اسو سی ایشن کے علاوہ دیگر کنڑا نواز تنظیموں نے بی بی ایم پی احاطہ میں پنیت راج کمار کا مجسمہ نصب کرنے کی گزارش کی تھی۔عوامی مقامات پر مجسموں کو نصب نہ کرنے کے عدالت کے حکم کے خلاف ورزی نہ ہو اس سلسلہ میں قانونی ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد راکیش سنگھ نے پنیت راج کمار کے مجسمہ کو بی بی ایم پی احاطہ میں نصب کرنے کی اجازت دی ہے۔اس سلسلہ میں کنڑا نواز تنظیموں کے جنرل سکریٹری امیت راج نے بتا یا کہ مجسمہ کی نقاب کشائی وزیر اعلیٰ بسواراج بو مئی کے ہاتھوں کی جا ئے گی،اس سلسلہ میں بہت جلد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے تاریخ اور وقت طے کیا جا ئے گا۔


Recent Post

Popular Links